?️
سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے باعث یہاں کے اسپتالوں میں عملے، دواؤں اور آلات کی شدید قلت کی بنیاد پر انسانی المیے کا اعلان کر دیا ہے۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور طویل محاصرے کے باعث غزہ کے اسپتالوں میں شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری سلسلہ جاری
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی طرف سے جاری حملوں اور طبی رسد کی بندش کے باعث غزہ کے اسپتال اور طبی مراکز شدید دباؤ کا شکار ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق آپریٹنگ تھیٹر، آئی سی یو اور ایمرجنسی یونٹس ضروری طبی آلات اور بنیادی اشیاء کے بغیر کام کر رہے ہیں۔
اسپتالوں کو پرتی تصویری مشینوں، اینستھیزیا کے آلات اور طبی جراحی کے ساز و سامان کی شدید ضرورت ہے، اورتھوپیڈک، عروقی، آنکھوں اور عمومی سرجریاں مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، بیڈز، امدادی سامان، اور وارڈز میں جگہ کی کمی مریضوں کی فوری نگہداشت میں رکاوٹ بن چکی ہے۔
وزارت صحت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ طبی استعمال کی گیسیں جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ، ایتھیلین، اکسائیڈ گیسیں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں،آپریٹنگ رومز کے کپڑے، بیڈ شیٹس، حتیٰ کہ شہداء کے کفن تک دستیاب نہیں،کلورین، دھلائی کے انزائمز اور جراثیم کش نمک جیسی اشیاء کی عدم دستیابی نے انفیکشن کنٹرول پروگرامز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
وزارت نے واضح کیا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والا طبی عملہ خوراک اور بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے،یہ صورتحال غزہ میں انسانی بحران کو مزید پیچیدہ مرحلے میں داخل کر چکی ہے،وزارت صحت نے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ اسپتالوں میں طبی خدمات بحال ہو سکیں اور شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے مقبوضہ حیفا میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی
مارچ
وزیر داخلہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے
?️ 30 مئی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمدآج ایک روزہ سرکاری دورے
مئی
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون
Unconventional Workouts That Torch Fat And Sculpt Muscle
?️ 24 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
عالمی ادارہ نباتات سے کپڑا بنانے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلوبل انوائرمنٹ فیسیلٹی (جی ای ایف) کی گورننگ باڈی
جون
یمن کی انصاراللہ سے یورپی یونین کوکیا تشویش ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے ایک بار
جون
اقوام متحدہ کا سخت امتحان
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی اقوام
مئی
برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری
اپریل