نریندر مودی کی انتہاپسندی کی انتہا، آکسیجن کی کمی کے باوجود پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست مسترد کردی

نریندر مودی کی انتہاپسندی کی انتہا، آکسیجن کی کمی کے باوجود پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست مسترد کردی

🗓️

نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری ہے اور لاکھوں افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں ہیں اور ملک بھر میں آکسیجن کی شدید قلت درپیش ہے وہیں دوسری طرف بھارتی انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی نے انتہاپسندی کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ مودی کی زیرقیادت وفاقی حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان سے مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) درآمد کرنے کی صوبے کی درخواست کو مسترد کردیا حالانکہ ملک میں کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات کے پیش نظر آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

امریندر سنگھ نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا تھا کہ وہ فوری طور پر 50 میٹرک ٹن آکسیجن مختص کرنے کے ساتھ ساتھ بوکارو سے صوبے تک آکسیجن کی ترسیل کا بھی بندوبست کریں۔

گزشتہ ہفتے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے بوجھ کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب آکسیجن کی دستیابی میں رکاوٹوں کی وجہ سے لیول ٹو اور لیول تھری بستروں کی تعداد میں اضافہ نہیں کرسکے، اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبے کو آکسیجن کا مختص کوٹہ نہیں مل رہا ہے۔

امریندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ بھارتی حکومت نے پنجاب کو واہگہ-اٹاری بارڈر کے ذریعے پاکستان سے ایل ایم او کی درآمد کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ اس یقین دہانی کے باوجود کہ متبادل ذرائع سے ہمیں مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مجھے یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔

بھارتی ادارے دی وائر کے مطابق وزارت خارجہ نے پنجاب حکومت کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ پاکستان سے آکسیجن درآمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

دی وائر نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے رہنما اپریل کے اوائل سے ہی پاکستان سے ‘آکسیجن راہداری’ کے قیام پر زور دے رہے ہیں جہاں اپریل سے ہی کووڈ-19 کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی پنجاب میں کانگریس پارٹی کے سربراہ سنیل جاکھر نے انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے آکسیجن درآمد کرنے کی راہ میں مرکز حائل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر صوبے کو آکسیجن کی درآمد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو وہ خود ہی ادائیگی کرے گا اور صوبے کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر بچانے کی ضرورت ہے۔

امرتسر کے رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلہ نے بھی مودی کو خط لکھ کر پاکستان سے آکسیجن کوریڈور کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

دی وائر کے مطابق گرجیت سنگھ نے کہا کہ امرتسر سے تقریبا 350کلومیٹر دور پانی پت سے ٹینکروں میں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے پاکستان کا شہر لاہور صرف 50 کلومیٹر دور ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارت کو طبی سامان کی پیش کش کی تھی جن میں وینٹیلیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکس رے مشینیں، ذاتی حفاظتی سازوسامان اور دیگر متعلقہ سامان شامل ہیں۔

دفتر خارجہ نے بھارتی حکام سے رابطہ قائم کرنے کو کہا تھا تاکہ امدادی سامان کی فوری فراہمی کے طریقہ کار پر کام کیا جا سکے، دی وائر کے مطابق بھارت نے اس پیش کش پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 3 لاکھ 66ہزار 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 ہزار 754 افراد کی موت ہوئی ہے۔

بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد سوا دو کروڑ تک پہنچ چکی ہے جبکہ پڑوسی ملک میں اب تک 2 لاکھ 46 ہزار 116 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت کو افغانستان میں بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا:  طاہر اشرفی

🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی

17 جولائی سے پہلے پی ٹی آئی کو لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

🗓️ 16 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر

’مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں‘، عسکریت پسندوں کا سی ٹی ڈی مرکز بنوں پر قبضہ برقرار

🗓️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

الجزائری کھلاڑی کا اسرائیل جانے سے انکار

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت کی عالمی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے

کیا آٹھ مہینے لڑنے کے بعد چار قیدیوں کی آزادی کامیابی ہے؟

🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے رہنما نے غزہ کی

داعش کے حملے میں 2 عراقی پاپولر موبلائزیشن فائٹرز کی شہادت

🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین

شمالی کوریا کا امریکی انسانی ہمدردی کی امداد پر بھی سوالیہ نشان

🗓️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت پر الزام لگایا

عالمی یوم قدس کے موقع پر یمن میں بڑے پیمانے پر جلوس نکلے

🗓️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں مسجد اقصیٰ کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے