غزہ سے متعلق صیہونی منصوبے پر شکوک و شبہات میں اضافہ:برطانوی اخبار

غزہ سے متعلق صیہونی منصوبے پر شکوک و شبہات میں اضافہ:برطانوی اخبار

?️

سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اسرائیلی حکومت کے غزہ سے متعلق منصوبے پر بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات کی نشاندہی کی ہے۔  

المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی اخبار گارڈین نے بعض ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی انتظامی صورتحال کے حوالے سے ایک منصوبہ اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کو ارسال کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت غزہ پر اس سے زیادہ کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے جتنا اسے جنگ سے پہلے حاصل تھا۔
گارڈین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے نے صیہونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہوکی حکومت کی نیت کے بارے میں مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں، خاص طور پر غزہ سے مکمل انخلاکے حوالے سے ان کے ارادوں پر شکوک مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدےمیں قابض صیہونی فوج کے مکمل انخلاکو بنیادی شرائط میں شامل کیا گیا تھا۔
 تاہم تل ابیب کے حالیہ اقدامات اس معاہدے کے برعکس نظر آ رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

مشرقی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں

صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کا فیصلہ برقراررکھا گیا

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے جنسی ہراسیت کے

قدس کی تلوار سے بھی سخت جواب کا منتظر رہے دشمن: فلسطینی استقامت

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:   قدس کے پرانے حصے میں فلیگ مارچ نامی اشتعال انگیز

گوادر میں خودکش حملہ، چین نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے

غزہ پر اسرائیلی جبر ناکام ہو کر رہے گا: اردوغان

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کے روز زور

امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:عبدالملک الحوثی

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے

بین الاقوامی امدادی اداروں کے خلاف تل ابیب کی تازہ ترین کارروائی

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست بین الاقوامی امدادی

حزب اللہ کی انٹیلی جنس طاقت صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ "عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے