?️
سچ خبریں:سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ٹرمپ کو جابر قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ وزارتِ انصاف اور میڈیا کو سیاسی دباؤ کے آلے میں بدل رہے ہیں۔
سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ صدارتی دوڑ میں شامل ہو سکتی ہیں،انہوں نے ٹرمپ کو جابر قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ وزارتِ انصاف اور میڈیا کو سیاسی دباؤ کے آلے میں بدل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
امریکہ کی سابق نائب صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں شکست خوردہ امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک جابر اور آمر مزاج شخص قرار دیا۔
بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جس کے اقتباسات ہفتے کے روز جاری کیے گئے، ہیرس نے کہا کہ وہ ممکن ہے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاید میں ایک دن صدر بنوں۔ مجھے یقین ہے کہ امریکہ ایک دن خاتون صدر کو دیکھے گا، یہ بیان اُن کی 2024 میں ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔
کملا ہیرس نے کہا کہ میری پوری زندگی خدمت کے لیے وقف رہی ہے، اور یہ جذبہ اب بھی مجھ میں زندہ ہے، میرا کام ابھی ختم نہیں ہوا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا ارادہ رکھتی ہیں، انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میری بہن کی نواسیاں ضرور اپنی زندگی میں کسی خاتون صدر کو دیکھیں گی
اور جب پوچھا گیا کہ کیا وہ خاتون خود آپ ہو سکتی ہیں؟ ہیرس نے کہا:شاید، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سیاسی زندگی کے اگلے مرحلے کے بارے میں غور کر رہی ہیں لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ہیرس نے ان سروے رپورٹس کو مسترد کر دیا جو انہیں ڈیموکریٹک امیدواروں میں کم مقبول ظاہر کرتی ہیں: اگر میں نے سروے پر یقین کیا ہوتا، تو نہ پہلی بار الیکشن لڑتی، نہ دوسری بار، اور یقیناً آج یہاں نہ ہوتی۔
کملا ہیرس نے اپنے سابق حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایک جابر ہے، میں نے الیکشن مہم کے دوران جس خطرے کی نشاندہی کی تھی، وہ سب سچ ثابت ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نے وزارتِ انصاف کو اپنی ذاتی طاقت کے آلے میں تبدیل کر دیا ہے،ہیرس نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمیڈی شو کے میزبان جِمی کِمل کی عارضی معطلی کے وقت ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا تھا، کیونکہ جمی نے چارلی کرک کی موت پر طنزیہ تبصرہ کیا تھا،یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ ایک صدر طنز پر اتنا حساس ہے کہ وہ پورے میڈیا نیٹ ورک کو بند کرنے کی کوشش کرے۔
ہیرس نے امریکی کاروباری برادری پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے ٹرمپ کے تسلط کے آگے بہت جلد ہتھیار ڈال دیے ہیں، بہت سے لوگ پہلے ہی دن سے اس کے سامنے جھک گئے ، کچھ طاقت کے قریب رہنا چاہتے ہیں، کچھ اپنے مفادات بچانا چاہتے ہیں، یا تفتیش سے بچنے کی کوشش میں ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ
انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کو ایک بار پھر جمہوری قدروں کی بحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا اور اقتدار پر شخصی تسلط کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اس صدی کے معاملہ کے مقاصد تل ابیب اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان معمول کے معاہدوں کا
نومبر
وزیر صحت سندھ نے ڈیلٹا وائرس سے عوام کو خبردار کردیا
?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا وائرس
جولائی
آج کا اجلاس اپوزیشن کے لئے بہت بڑا پیغام تھا
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امید
نومبر
غزہ پر فتح کی کوئی امید نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ شبطائی شاویت نے معاریو اخبار کی طرف
مئی
زیلنسکی کا روس کے منجمد اثاثے یوکرین کو دینے کا مطالبہ
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے ایک بار پھر اپنے ملک کی تعمیر
اپریل
وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی
ستمبر
غزہ کے بچوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے قابض حکومت کے محاصرے
مارچ
صہیونی نمائندے نے عوام سے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کے رکن اور یش عتید پارٹی سے تعلق رکھنے
جنوری