اسرائیل پر تنقید جرم نہیں:امریکی سینیٹر 

 اسرائیل پر تنقید جرم نہیں:امریکی سینیٹر 

🗓️

سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ترک نژاد طالبہ رومیسا اوزتورک کی گرفتاری کو آزادی بیان کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر تنقید کو جرم بنانے کی مذمت کی، انہوں نے امریکی آئین کے احترام اور طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ترقی پسند امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے حق میں امریکی حکومت کی غیر مشروط پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بیان کو دبانا ناقابل قبول ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، سینڈرز نے ترک نژاد طالبہ رومیسا اوزتورک کی گرفتاری پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو صرف اس وجہ سے قید نہیں کیا جا سکتا کہ اُس نے اسرائیل پر تنقیدی کالم لکھا ہو، یہ انصاف اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ رومیسا کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کو امریکی آئین، خصوصاً متمم اول کا مطالعہ کرنا چاہیے جو آزادی اظہار کی ضمانت دیتا ہے۔
اس بیان سے چند روز قبل، امریکہ کی معروف کولمبیا یونیورسٹی نے 65 فلسطین حامی طلبہ کو معطل کر دیا تھا۔ ان طلبہ نے دو روز قبل یونیورسٹی کی لائبریری میں اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف پُرامن احتجاج کیا تھا۔
برنی سینڈرز نے امریکہ کی جامعات میں تنقید بر اسرائیل کو جرم بنانے کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم مہم کے تحت اساتذہ اور طلبہ کو فلسطین کی حمایت پر سزا دی جا رہی ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کی توہین ہے۔
مزید پڑھیں:صہیونی لابی اسرائیل پر تنقید کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے:امریکی سینیٹر  
سینڈرز نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں امریکہ میں سیاسی دباؤ کی وجہ سے فلسطین کے حامی افراد کی آواز کو دبانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے، جو نہ صرف غیر جمہوری بلکہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی وزیر خارجہ نے ایران سے تعلقات استوار کرنے کی شرط رکھی

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اردنی وزیر خارجہ

اسلام کے پہلو میں خنجر

🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی

کون کون سے ممالک برکس میں شامل ہونا چاہتے؟

🗓️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیا،

صیہونی مزاحمتی تحریک کی شرائط نہیں مانیں گے تو مزید اسرائیلیوں کو پکڑیں گے: جہاد اسلامی

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک نے خبردار

بائیڈن کیسے شمالی غزہ کے قحط میں شریک ہیں؟ برطانوی اخبار کی زبانی

🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی اخبار نے ایسی دستاویزات نیز موجودہ اور سابق امریکی

پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردیں

🗓️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت

غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم

🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے

صہیونی فوج کی آبدوز میں آگ لگ گئی

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبرانی زبان کے Ma’ariu اخبار نے اپنے پیر کے شمارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے