بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

🗓️

نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور مسلسل چوتھے روز کورونا وائرس کے 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز بھارت میں کورونا کے 2 لاکھ 61 ہزار 500 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ ہوگئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر تقریبا 30 فیصد ہوگئی ہے اور دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ اور آئی سی یو کی بہت بڑی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دہلی حکومت کے سب سے بڑے لوک نائک اسپتال میں نہ تو عام بستر اور نہ ہی آئی سی یو بستر خالی ہے۔ کورونا کے مریض تمام اسپتالوں میں کھڑے ہیں۔

اس صورتحال میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران نئی دہلی میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور ریستوران میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، ہوائی اڈے کے لیے مسافروں کو ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گی ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس دوران بغیر کسی ضروری کام کے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اتوار کو اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں 100 کے قریب بستر باقی ہیں، تاہم اسپتالوں کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے بنکویٹ ہال اور اسپورٹس کمپلیکس میں بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی یہ دوسری لہر ہے جس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چار روز سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں، بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1625 رہی۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد میں غزہ بچاؤ مارچ، سینیٹر مشتاق، منتظمین کے خلاف مقدمہ درج

🗓️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے غزہ بچاؤ

برطانوی وزیراعظم کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں:برطانوی ورکرز پارٹی

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی ورکرز پارٹی کے رہنما نے اس ملک کے وزیر اعظم

شمالی وزیر ستان میں فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے

🗓️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی

وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

🗓️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو

عراق کی سیاسی پیش رفت کے بارے میں نوری المالکی کا بیان

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:    عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے آج

امریکہ لبنان کے عدم استحکام کے درپے ہے: لبنانی عہدہ دار

🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:حزب اللہ سے وابستہ الوفا للمقاومه دھڑے کے سربراہ نے زور

صیہونی میڈیا کو بھی اپنی غیر قانونی ریاست کی تباہی کا یقین

🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے موجودہ حالات کو پیچیدہ ایام

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، شمشاد اختر

🗓️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے