🗓️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور آئے دن لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس وبا میں مبتلا ہورہے ہیں اور اب گذشتہ ایک دن میں دو لاکھ سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے ہسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی واقع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں ریکارڈ 2 لاکھ نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک کے مالیاتی مرکز ممبئی میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا کیونکہ شہر میں کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے بہت سے ہسپتالوں میں بستر اور آکسیجن کی رسد کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 روز میں یہ روزانہ کے حساب سے ساتواں ریکارڈ اضافہ تھا، بھارت میں وائرس کی دوسری لہر بری طرح پھیل رہی ہے جبکہ ملک کے معاشی طور پر اہم ریاست مہاراشٹر اس کا مرکز ہے۔
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ملک میں سامنے آنے والے کیسز کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ موجود ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 739 کووڈ 19 کیسز رپورٹ کیے، اس کے علاوہ ملک میں گزشتہ روز ایک ہزار 38 اموات بھی رپورٹ ہوئی جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 123 ہوگئی۔
واضح رہے کہ بھارت میں کیسز کی تعداد ایک کروڑ 41 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں مجموعی کیسز 3 کروڑ 14 لاکھ ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع
🗓️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ،
مارچ
غزہ کے لیے تازہ ترین جنگ بندی منصوبہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک نامعلوم ذریعے نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی تجویز
نومبر
صیہونیوں کے عرب شراکت داروں کا سفارتی تعطل
🗓️ 15 مئی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان اور مراکش صیہونیوں کے
مئی
صیہونی سیکیورٹی حلقوں کا غزہ جنگ کے بارے میں اہم مطالبہ
🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے سیکیورٹی حلقوں
دسمبر
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
مزاحمت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا دشمن کا دعویٰ جھوٹ ہے: حزب اللہ
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں
جنوری
عمران خان عید کے بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے
🗓️ 19 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی تفصیلات کے مطابق پاکستا کے وزیر اعظم
اپریل
بائیڈن پیلوسی کو تائیوان جانے سے نہیں روک سکے:واشنگٹن پوسٹ
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار کے مطابق امریکی صدر نے
اگست