?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی نے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبے میں برسراقتدار پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری مشینری کے استعمال کے ممکنہ خدشات کے پیشِ نظر پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دونوں جماعتوں نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے مہلک تشدد کا بھی حوالہ دیا جس میں پیپلزپارٹی کے ایک ہزار سے زائد امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کرالیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنسز میں حکمران جماعت کی جانب سے دھاندلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ایک جیسا مطالبہ کیا۔
سینیئر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’قابل اعتماد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور چند دیگر سیاسی جماعتیں ووٹرز کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے لیے تشدد اور افراتفری کا سہارا لے سکتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پیپلزپارٹی انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کر سکے کیونکہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے کراچی اور حیدر آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دینے کی درخواست کر چکے ہیں تاکہ ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے ایک ہزار سے زائد امیدواروں کو سرکاری مشینری کی مدد سے بلا مقابلہ منتخب کروا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا متعصبانہ رویہ 15 جنوری کے انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کی تعیناتی ہموار اور شفاف انتخابی عمل کے لیے انتہائی اہم ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم-پاکستان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اسے شہری سندھ کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی قرار دیا۔
ایم کیو ایم-پاکستان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے تمام ممکنہ قانونی آپشنز پر غور کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
ایم کیو ایم نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس فیصلے کے ساتھ الیکشن کمیشن کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کے لیے آزادانہ اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے میں ناکام ہوچکا ہے‘۔
ایم کیو ایم نے ’جعلی اور جانبدارانہ حلقہ بندی‘ کے خلاف (کل) 11 جنوری کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ووٹر لسٹوں اور غیر قانونی حلقہ بندیوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج کبھی قبول نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
حماس ضمانتوں کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے اس
جنوری
قرارداد 2803 کے بارے میں چند نکات غزہ کے لیے امریکی منصوبہ کیوں ناکام ہوا
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی غزہ پر امریکی قرارداد عملاً
نومبر
چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس
جنوری
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
اردن میں ایران کے حملوں میں شدت کی اصل وجہ؛ واشنگٹن پوسٹ کی زبانی
?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے
جولائی
مغرب میں یوم قدس کے مظاہروں کی اپیل
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کی سول سوسائٹی کی بعض تنظیموں نے رمضان المبارک
اپریل
ایران کو ہر محاذ پر نشانہ بنایا، مزید حملوں کے لیے تیار ہیں؛ نیتن یاہو کا دعویٰ
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے
نومبر
موجودہ دورے کے بعد چین سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے: وزیراعظم
?️ 13 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موجودہ دورے کے بعد چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید
فروری