?️
سچ خبریں:کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ امریکی فورسز نے ایک بےگناہ کولمبیائی ماہیگیر کو قتل کر کے ملک کی سمندری خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکہ کے خلاف شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے بحرِ کیریبین (Caribbean Sea) کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے اور وہاں قتل عمد کا ارتکاب کیا ہے، پیٹرو نے اسے "قتل عمد” قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے فوری وضاحت طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں:بشردوستانہ جدوجہد کے بغیر غزہ میں بچوں کے قاتل پیچھے نہ ہٹتے: کولمبیا کے صدر
پیٹرو نے امریکی حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کولمبیا کی آبی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی ہے اور ایک بےگناہ کولمبیائی شہری کو ہلاک کیا ہے۔
ان کے بقول، مقتول شخص الخاندرو کارانزا نامی ماہیگیر تھا جس کا کسی منشیات کے کاروبار یا غیرقانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ وہ اپنی روزمرہ صیادی کی سرگرمی میں مصروف تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔
پیٹرو نے وضاحت کی کہ جب ماہیگیر کی کشتی کے ایک انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا، تو اس نے مدد کے لیے سگنل بھیجا لیکن اس کے بعد امریکی فورسز کی کارروائی سے وہ ہلاک ہو گیا۔
مزید پڑھین:کولمبیا کے صدر: تمام اسرائیلی سفارت کاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑ دینا چاہیے
کولمبیائی صدر نے واقعے کو جان بوچھ کر قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف انسانی حقوق بلکہ کولمبیا کی خودمختاری پر حملہ ہے،انہوں نے آخر میں واشنگٹن سے باضابطہ وضاحت اور جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
کتوں کے ذریعہ غزہ کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی اور عرب خاموش
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی شہداء کی لاشوں کوآوارہ کتے کھا رہے ہیں اور ٹکڑے
دسمبر
وزیر تعلیم نے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا ہے
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میںوفاقی وزیر تعلیم
جولائی
فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:پولیس کی تلاشی کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے تقریباً
ستمبر
صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال
اگست
یورپی یونین کا روس کے خلاف تازہ ترین منصوبہ کیا ہے؟
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی اور روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ یوکرین میں
جنوری
غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار پاکستانی بلیک لسٹ کردیئے گئے
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر
اپریل
امریکی دارالحکومت میں فلسطین کے حامیوں کی ریلی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی حامیوں اور بین الاقوامی قانونی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد
جولائی
غزہ جنگ کے خلاف 800 سے زائد امریکی اور یورپی حکام کا احتجاجی خط
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے 800 سے زائد حکام نے
فروری