سچ خبریں:ایک صہیونی ویب سائٹ نے اپنے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ بھی طے پا سکتا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبری زبان کی ویب سائٹ واللا نے سکیورٹی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو بھی جنم دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی لبنان میں جنگ بندی کے لیے کیوں تیار ہوئے؟عطوان کی زبانی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق کرنے کے لیے اجلاس منعقد کرے گی
الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں گزشتہ رات یہ دعویٰ کیا گیا کہ فرانس کے قصرِ صدارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت میں کافی پیشرفت ہو چکی ہے۔
اس فرانسیسی عہدیدار نے، جن کا نام نہیں بتایا گیا، امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریق اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان میں جنگ بندی کو جلد از جلد نافذ کریں گے۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟
ریوٹرز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے 4 اعلیٰ حکام نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون آئندہ 36 گھنٹوں میں لبنان میں جنگ بندی کا اعلان کریں گے۔