اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ختم ہونی چاہیے: ٹرمپ

ایران

?️

سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی ریاست کی ایران کے خلاف جارحیت کے حوالے سے اپنے تازہ موقف میں کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سوشل ٹرتھ” پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی فون کال کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی میرے ہی خیال میں ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ختم ہونی چاہیے۔
ٹرمپ کے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صہیونی ریاست کے ایران پر حملے کے آغاز پر انہوں نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ لیکن گزشتہ رات ہونے والے ایران کے زبردست جوابی حملوں کے بعد، جس میں 3 صہیونی ہلاک اور 200 زخمی ہوئے، ٹرمپ نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ صدر پیوٹن نے آج صبح مجھے فون کیا اور انتہائی دوستانہ انداز میں میری سالگرہ کی مبارکباد دی، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے ایران کے بارے میں بات کی، ایک ایسا ملک جسے وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پوتن کے ساتھ ایک تفصیلی گفتگو کی، جس میں روس اور یوکرین پر کم وقت صرف ہوا، لیکن وہ معاملہ اگلے ہفتے کے لیے اٹھا رکھا گیا ہے۔
ٹرمپ نے یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بھی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن ایک منصوبہ بند قیدی تبادلے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت دونوں اطراف کے متعدد قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کال تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، اور کہا کہ وہ بھی میرے ہی خیال میں ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ختم ہونی چاہیے، میں نے انہیں یہ بھی واضح کیا کہ ان کی اپنی جنگ (روس-یوکرین) کو بھی ختم ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا

?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ

محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر

مزاحمت کو کمزور کرنے پر کوئی بھی شرط لگانا محض وہم ہے : حزب اللہ

?️ 12 اکتوبر 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت بلاک کے سینئر رکن

نیتن یاہو کے الزامات کا مقصد عوامی رائے کو بھٹکانا ہے : قطر

?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی

اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ میں کوئی پیش رفت نہیں

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے این بی سی نیوز کو بتایا

ایران کے خلاف جنگ کا صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا ہے؟

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیل کو ایران پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑ

فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک صہیونی افسر ہلاک

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: صہیونی چینل 11 نے آج جمعہ کو خبر دی ہے

امریکی محکمہ دفاع کے سابق اہلکار کا ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کی بے بسی ی کا اعتراف 

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی بحریہ کے سابق مارشل میک مالروی نے بی بی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے