واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)، اور میکسیکو میں امریکی سفیروں سمیت نو سفیروں کو امریکی سینیٹ میں نامزد کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجوزہ سفیروں میں سے ایک امریکی پائلٹ، چیسل سیلی سلیلنبرگر ہیں، جو نیو یارک شہر میں دریائے ہڈسن پر ائیربس طیارہ لینڈ کر کے 150 مسافروں اور عملے کے پانچ افراد کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے، چیلسی سولن برگ کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کونسل میں امریکی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔
بینکنگ ڈائریکٹر اور سابق امریکی نائب وزیر خارجہ ٹام نائڈس کو اسرائیل میں امریکی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔
جو بائیڈن کے سابقہ سیاسی مشیر، جولین اسمیٹ کو برسلز میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)، اور سابق امریکی سکریٹری برائے داخلہ، کین سلزار کو بھی میکسیکو میں امریکی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔