🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے کیئے گئے ایک سروے کے مطابق امریکی عوام کا خیال ہے کہ جو بائیڈن، جسمانی اور ذہنی طور امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں ہیں اور ان کا ذہنی توازن کافی بگڑ چکا ہے جبکہ وہ ذہنی مرض میں بھی مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے لیئے گئے ہنگامی فیصلے کے بعد اب امریکی عوام کے درمیان ان کی مقبولیت ختم ہو گئی ہے، اور اب 52 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں سب سے بوڑھے ڈیموکریٹک صدر جسمانی اور ذہنی طور پر اس سنگین ذمہ داری کے قابل نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، اٹلی کی انسا لیٹینا نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ امریکی عوام سے کی گئی رائے شماری کے مطابق، امریکی عوام میں بائیڈن کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
ایک ریئل کلیئر پولیٹکس پول کے مطابق، بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جبکہ ان کے کام سے غیر مطمئن لوگوں کی تعداد کافی زیادہ ہے جن کا ماننا ہے کہ بائیڈن اب اس قابل نہیں کہ وہ امریکہ کی صدارت کے عہدے پر باقی رہ سکیں، اور 48.6 فیصد عام کی جانب سے ان کو نااہل سمجھا جانا اس بات کو بالکل واضح کرتا ہے۔
دوسری جانب، راسموسن رپورٹس کے ایک سروے کے مطابق 52 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ بائیڈن اب امریکہ کو چلانے کے قابل نہیں رہے کیونکہ ان کا ذہنی توازن کافی بگڑ چکا ہے۔
سروے کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بائیڈن کی مقبولیت میں 7 فیصد کمی آئی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اورکورونا وائرس کے بحران کے درمیان آزاد گروہ ان کے انتظام سے تیزی سے غیر مطمئن ہو رہے ہیں، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد بائیڈن کی مقبولیت 50 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے سست اقدام، پریس کانفرنس کرنے سے ان کا انکار اور افغان بحران پر ان کی حالیہ توجہ کی کمی نے خدشات میں اضافہ کیا ہے، خاص طور پر، وائٹ ہاؤس کے صدر کی بار بار اور عوامی غلطیوں نے ان کی ذہنی صلاحیت کے بارے میں بہت سے خدشات کو جنم دیا ہے۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن انتخابی مہم کے بعد سے ہی تنازعات کا شکار رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کے حامیوں نے بھی شروع میں کہا تھا کہ ان کا ذہنی توازن بگڑا ہوا ہے اور انہیں شدید ذہنی بیماری لاحق ہے۔
دوسری جانب اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ نے بھی اس سے قبل ایک سروے میں کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے 100 دنوں کے دوران سب سے زیادہ غیر مقبول صدر تھے۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصرالله کی تدفین کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے مسترد
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ذرائع ابلاغ نے حزب الله کے سکریٹری جنرل شہید
اکتوبر
وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں: عمرعطا بندیال
🗓️ 2 فروری 2022 اسلام آباد (سچ خبریں) نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر
فروری
غزہ میں طبی تباہی کا امکان: اقوام متحدہ
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل برائے امور انسانی اور اس تنظیم
دسمبر
داعش کے نئے رہنما کی ترکی میں گرفتاری کی متضاد خبریں
🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے ترکی کے سنیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا
مئی
امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی
🗓️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی
اگست
برطانیہ کی ایک بار پھر روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ ان
فروری
قطر نے اسرائیلی وعدوں کے بجائے امریکا سے ضمانتیں مانگیں؛ وجہ؟
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی عبرانی اخبار Haaretz نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ
جنوری
امریکا کو اڈے دے کر ملک کی سالمیت کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے امریکا نے کہا کہ امریکا
جون