ملک بھر میں کورونا کے 3772 نئے کیسز رپورٹ، 80 افراد کا انتقال

کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی پکڑ رہی ہے ،ملک بھر  میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 3772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 80 مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے وبائی صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے باعث مزید80 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی جبکہ نئے کیسز تین ہزار سات سو ستتر رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں53ہزار881کوروناٹیسٹ کیے گئے۔ملک میں وبا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزید بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد رہی۔ گزشتہ روز کوروناوائرس کے 3842 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 75 مریض جاں بحق ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی اور حکمت عملی کے باعث ملک میں کورونا پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے تاہم یومیہ کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی حکومتیں کورونا ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پر بھی غور کررہی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان

اب صیہونی قیدیوں کا کیا ہوگا؟

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: حماس نے تل ابیب کے ساتھ جنگ ​​بندی یا قیدیوں

ہندوستانی تجزیہ کار کا ٹرمپ پر طنز

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: ہندوستان کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر اور مصنف نے سوشل

ایران کی جانب سے اسرائیلی F-35 جنگجو طیارے کا گرنا کیوں اہم ہے؟

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریخے کے حالیہ جارحیت کے بعد تہران اور تل

جنوبی لبنان میں مکانات نذرآتش؛نبطیہ اور التفاح علاقے پر اسرائیلی پروازیں

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی نقل و حرکت

?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچی خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا

شام میں دہشت گردی پر جوئے کے ساتھ ترکی کے خلاف 5 دھمکیاں

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، شمالی شام کی صورت حال

عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، رانا ثنا اللہ

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے