جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام

جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے کیئے گئے ایک سروے کے مطابق امریکی عوام کا خیال ہے کہ جو بائیڈن، جسمانی اور ذہنی طور امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں ہیں اور ان کا ذہنی توازن کافی بگڑ چکا ہے جبکہ وہ ذہنی مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے لیئے گئے ہنگامی فیصلے کے بعد اب امریکی عوام کے درمیان ان کی مقبولیت ختم ہو گئی ہے، اور اب 52 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں سب سے بوڑھے ڈیموکریٹک صدر جسمانی اور ذہنی طور پر اس سنگین ذمہ داری کے قابل نہیں ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، اٹلی کی انسا لیٹینا نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ امریکی عوام سے کی گئی رائے شماری کے مطابق، امریکی عوام میں بائیڈن کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

ایک ریئل کلیئر پولیٹکس پول کے مطابق، بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جبکہ ان کے کام سے غیر مطمئن لوگوں کی تعداد کافی زیادہ ہے جن کا ماننا ہے کہ بائیڈن اب اس قابل نہیں کہ وہ امریکہ کی صدارت کے عہدے پر باقی رہ سکیں، اور 48.6 فیصد عام کی جانب سے ان کو نااہل سمجھا جانا اس بات کو بالکل واضح کرتا ہے۔

دوسری جانب، راسموسن رپورٹس کے ایک سروے کے مطابق 52 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ بائیڈن اب امریکہ کو چلانے کے قابل نہیں رہے کیونکہ ان کا ذہنی توازن کافی بگڑ چکا ہے۔

سروے کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بائیڈن کی مقبولیت میں 7 فیصد کمی آئی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اورکورونا وائرس کے بحران کے درمیان آزاد گروہ ان کے انتظام سے تیزی سے غیر مطمئن ہو رہے ہیں، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد بائیڈن کی مقبولیت 50 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے سست اقدام، پریس کانفرنس کرنے سے ان کا انکار اور افغان بحران پر ان کی حالیہ توجہ کی کمی نے خدشات میں اضافہ کیا ہے، خاص طور پر، وائٹ ہاؤس کے صدر کی بار بار اور عوامی غلطیوں نے ان کی ذہنی صلاحیت کے بارے میں بہت سے خدشات کو جنم دیا ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن انتخابی مہم کے بعد سے ہی تنازعات کا شکار رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کے حامیوں نے بھی شروع میں کہا تھا کہ ان کا ذہنی توازن بگڑا ہوا ہے اور انہیں شدید ذہنی بیماری لاحق ہے۔

دوسری جانب اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ نے بھی اس سے قبل ایک سروے میں کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے 100 دنوں کے دوران سب سے زیادہ غیر مقبول صدر تھے۔

مشہور خبریں۔

4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چیف جسٹس

?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد (سچ خبریں) 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے

قسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت پر حزب اللہ کا بیان

?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے

خیبرپختونخوا اسمبلی: سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کا بل منظور

?️ 13 دسمبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی وزرا (تنخواہ، الاؤنس اور مراعات) (دوسری

چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں:فن لینڈ کا وزیر دفاع

?️ 13 نومبر 2025 چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے

مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے فن لینڈ کا 10 بلین ڈالر کا بجٹ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:    بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ فن لینڈ نے 10

بھارتی حکومت کشمیری عوام کے جذبات کے ساتھ مسلسل کھلواڑ کررہی ہے:فاروق عبداللہ

?️ 6 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز

?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:   روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے

اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو وہ کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک رپورٹ میں وینزویلا پر امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے