?️
سچ خبریں:شامی دہشت گرد تنظیم الجولانی کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کی نئی حکومت، روس کی فوجی موجودگی کے تسلسل پر کوئی اعتراض نہیں رکھتی۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شامی دہشت گرد تنظیم الجولانی کے وزیر دفاع مرہف ابوقصرہ نے اعلان کیا کہ نئی شامی حکومت روس کی فوجی موجودگی، بشمول حمیمیم اور طرطوس کے فضائی اور بحری اڈوں کی موجودگی سے متفق ہے، جب تک کہ یہ شام کے مفادات کی ضمانت دیتا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کو 4 متحارب ریاستوں میں تقسیم کرنے کا خطرناک منصوبہ
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دمشق اور ماسکو کے تعلقات میں شام میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے بعد نمایاں بہتری آئی ہے، اور شامی حکام روسی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے روسی فضائی حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر، جو جنگ کے دوران الجولانی تنظیم کے عناصر کو نشانہ بناتے رہے۔
سیاست میں کوئی مستقل دشمن نہیں ہوتا! انہوں نے کہا: ،جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس کو طرطوس اور لاذقیہ میں اپنے فوجی اڈے برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے گی؟ تو ان کا جواب تھا کہ اگر اس سے شام کو فائدہ ہو تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شام، متعدد ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر غور کر رہا ہے اور ملک میں امریکی اور ترک فوجی اڈوں کے مستقبل کے بارے میں دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
وزیر دفاع نے ایک سوال کے جواب میں یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ آیا الجولانی نے گزشتہ ماہ روسی حکام سے ملاقات کے دوران بشار الاسد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ اسد کو جوابدہ بنانے کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
ابوقصرہ نے مزید کہا کہ بشار الاسد کو جب روس جانے کا فیصلہ کرنا پڑا، تو وہ یہ سوچ رہے تھے کہ ہم روس کے ساتھ کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکتے، لیکن شاید یہ تعلقات ایسے انداز میں بحال ہوں جو پہلے شام اور پھر روس کے مفادات کو مدنظر رکھے۔
روسی نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف کی قیادت میں ایک روسی وفد نے حالیہ دنوں میں دمشق کا دورہ کیا، تاہم انہوں نے بشار الاسد کی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا، مگر روس کے شہریوں اور تنصیبات کو کسی نقصان نہ پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بوگدانوف نے مزید کہا کہ روس کی فوجی موجودگی سے متعلق معاہدہ مزید مذاکرات کا متقاضی ہے اور اب تک صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، لیکن دونوں فریق مکمل مشاورت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ خطے کے اکثر ممالک شام میں روس کے فوجی اڈوں کی بقا میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کا انحصار نئی شامی قیادت کے ساتھ مفادات کے اشتراک پر ہوگا۔
ابومحمد الجولانی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ روس، جو کہ دنیا کی دوسری بڑی طاقت ہے، کے ساتھ دمشق کے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور شام ان تعلقات میں اپنے تذویراتی (اسٹریٹجک) مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: شام میں دہشت گردوں کی حکومت کو درپیش چیلنجز؛ خانہ جنگی سے لے کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی تک
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت شامی عوام کے مفادات کو مقدم رکھتی ہے اور غیر ملکی ممالک کے ساتھ تنازعات پیدا کرنے کی خواہاں نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کا حقیقی چہرہ
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر سرخ ماسک کے نشانات
جون
بن سلمان بیجنگ سرمائی اولمپکس سے کیوں غیر حاضر ہیں؟
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے
مارچ
عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری
?️ 1 نومبر 2025عراق میں انتخابی گہماگہمی صدر سٹی میں الٹی مہم جاری عراق میں
نومبر
بائیڈن ٹرمپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کو مناظرے کی پیشکش دیے
فروری
صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون
نومبر
بی بی سی میں بڑھتا بحران، نیوزنائٹ پر بھی ٹرمپ کی تقریر کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام
?️ 14 نومبر 2025 بی بی سی میں بڑھتا بحران، نیوزنائٹ پر بھی ٹرمپ کی
نومبر
ملک میں چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند
دسمبر
مون سون؛ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
?️ 19 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات
جولائی