🗓️
سچ خبریں:شامی دہشت گرد تنظیم الجولانی کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کی نئی حکومت، روس کی فوجی موجودگی کے تسلسل پر کوئی اعتراض نہیں رکھتی۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شامی دہشت گرد تنظیم الجولانی کے وزیر دفاع مرہف ابوقصرہ نے اعلان کیا کہ نئی شامی حکومت روس کی فوجی موجودگی، بشمول حمیمیم اور طرطوس کے فضائی اور بحری اڈوں کی موجودگی سے متفق ہے، جب تک کہ یہ شام کے مفادات کی ضمانت دیتا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کو 4 متحارب ریاستوں میں تقسیم کرنے کا خطرناک منصوبہ
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دمشق اور ماسکو کے تعلقات میں شام میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے بعد نمایاں بہتری آئی ہے، اور شامی حکام روسی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے روسی فضائی حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر، جو جنگ کے دوران الجولانی تنظیم کے عناصر کو نشانہ بناتے رہے۔
سیاست میں کوئی مستقل دشمن نہیں ہوتا! انہوں نے کہا: ،جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس کو طرطوس اور لاذقیہ میں اپنے فوجی اڈے برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے گی؟ تو ان کا جواب تھا کہ اگر اس سے شام کو فائدہ ہو تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شام، متعدد ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر غور کر رہا ہے اور ملک میں امریکی اور ترک فوجی اڈوں کے مستقبل کے بارے میں دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
وزیر دفاع نے ایک سوال کے جواب میں یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ آیا الجولانی نے گزشتہ ماہ روسی حکام سے ملاقات کے دوران بشار الاسد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ اسد کو جوابدہ بنانے کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
ابوقصرہ نے مزید کہا کہ بشار الاسد کو جب روس جانے کا فیصلہ کرنا پڑا، تو وہ یہ سوچ رہے تھے کہ ہم روس کے ساتھ کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکتے، لیکن شاید یہ تعلقات ایسے انداز میں بحال ہوں جو پہلے شام اور پھر روس کے مفادات کو مدنظر رکھے۔
روسی نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف کی قیادت میں ایک روسی وفد نے حالیہ دنوں میں دمشق کا دورہ کیا، تاہم انہوں نے بشار الاسد کی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا، مگر روس کے شہریوں اور تنصیبات کو کسی نقصان نہ پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بوگدانوف نے مزید کہا کہ روس کی فوجی موجودگی سے متعلق معاہدہ مزید مذاکرات کا متقاضی ہے اور اب تک صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، لیکن دونوں فریق مکمل مشاورت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ خطے کے اکثر ممالک شام میں روس کے فوجی اڈوں کی بقا میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کا انحصار نئی شامی قیادت کے ساتھ مفادات کے اشتراک پر ہوگا۔
ابومحمد الجولانی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ روس، جو کہ دنیا کی دوسری بڑی طاقت ہے، کے ساتھ دمشق کے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور شام ان تعلقات میں اپنے تذویراتی (اسٹریٹجک) مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: شام میں دہشت گردوں کی حکومت کو درپیش چیلنجز؛ خانہ جنگی سے لے کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی تک
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت شامی عوام کے مفادات کو مقدم رکھتی ہے اور غیر ملکی ممالک کے ساتھ تنازعات پیدا کرنے کی خواہاں نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی گئی
🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان
دسمبر
دہشت گردی ہمارے جینز کا حصہ بن چکی ہے: اسرائیلی میڈیا
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ میں مقبوضہ
فروری
ہمیں تعلیم کے شعبے میں عالمی امداد کی ضرورت ہے: طالبان
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر تعلیم نے خطے کے ممالک اور عالمی برادری
مئی
سیاسی تنازعات کو پارلیمنٹ میں حل کیا جائے، جسٹس اطہر من اللہ
🗓️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من
اکتوبر
صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
جون
ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا
🗓️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی
اگست
ایران کے خلاف فوجی کاروائی کا مطلب شکست ہے:برطانوی مسلح افواج کے سابق سربراہ
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:ریٹائرڈ برطانوی جنرل نک کارٹر نے ویانا مذاکرات کا حوالہ دیتے
جنوری
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر