?️
نجف (سچ خبریں) پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کے شیعہ رہنما آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کی مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ حکومت پاکستان کا عراق کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اور موجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے، اس کے لئے آپ کو قدم بڑھانا چاہئے اسلئے کہ عراق پاکستان کے مقابل ایک چھوٹا ملک ہے لیکن خدا نےاسے تیل اور یورونیم جیسی نعمات سے نوازا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں عراق سے اپنے تعلق بہتر کرکے اس سےفائدہ اٹھا رہی ہیں اور مزید اٹھانا چاہتی ہیں لہذا آپ بھی قدم بڑھائیں اور تعلقات کو استوارکریں
آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ میں اپنی جانب سے عراق کے سربراہان حکومت کو نصیحت کرچکا ہوں اور کرتا رہوں گا کہ وہ پاکستان سے اقتصادی وصنعتی تعلقات کو بہتر بنائیں اسلئے کہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہے اور مناسب اور سستی قیمتوں پر اس کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہے لیکن حکومت پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ تمام شعبوں میں خاص کر اقتصادی و صنعتی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں اور وہ چیزیں جو عراق میں نہیں ہیں جیسے چاول، اگر کسی دوسرے ملک سے یہ چیزیں آتی ہیں تو آپ اس سے کم قیمت پر عراق کو فراہم کر سکتے ہیں اوراس کے بدلے عراق کے پاس جو نعمات ہیں جیسے تیل وغیرہ اور جس کی پاکستان کو ضرورت بھی ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ صنعت کے شعبے میں کم مدت اور کم قیمت پر عراق میں صنعتی کمپنیاں لگائی جاسکتی ہیں جس سے عراقیوں کو روزگار بھی ملے گا اور پاکستان اقتصادی طور پر فائدہ اٹھا سکے گا۔
آخر پر آئے ہوئے معزز مہمان نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا شکریہ ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
شیریں مزاری نے امریکہ کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر
اپریل
انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چپ نصب
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اعلان
جنوری
لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
جنوری
قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو دوسرا ترمیمی بل 2022 منظور
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل
اگست
نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر
مارچ
امریکہ میں 30 فیصد قتل عام میں اضافہ
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: ایف بی آئی نے پیر کو اپنی سالانہ جرائم کی رپورٹ
ستمبر
گوگل سرچ کا نیا فیچر تمام صارفین کو دستیاب
?️ 17 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ
اپریل
اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی ہائی الرٹ
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیشل برانچ کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی
نومبر