فلسطینیوں کی شاندار فتح، اسرائیل نے اپنے ناجائز مقاصد میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا

فلسطینیوں کی شاندار فتح، اسرائیل نے اپنے ناجائز مقاصد میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا

?️

غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ پر گیارہ دن تک وحشیانہ حملوں اور بے گناہوں کی خون ریزی اور اپنے مقاصد تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے اور مظلوم، نہتے فلسطینیوں کو اس جنگ میں شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان علی الصبح جنگ بندی ہوگئی جس نے 11 روز سے جاری جھڑپوں کا خاتمہ کیا جن کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شدید تباہی جبکہ اسرائیل میں زندگی متاثر ہوئی ہے اور اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی شروع ہونے کے بعد غزہ کی سڑکوں پر جشن منایا گیا، جس میں کاروں کے ہارن بجائے اور چند ہوائی فائر بھی کیے گئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر ہجوم سڑکوں پر نکل آیا۔

بین الاقوامی سطح پر 10 مئی سے جاری خون خرابے کو روکنے کے لیے دباؤ کے بعد اس جنگ بندی کے لیے مصر نے مذاکرات کیے تھے جس میں غزہ کا دوسرا طاقتور عسکری گروہ اسلامی جہاد بھی شامل تھا۔

حماس نے اس جنگ بندی کو فلسطینی عوام کی فت قرار دیا اور کہا کہ جو مکانات بھی اس لڑائی میں تباہ ہوئے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کیا جا ئے گا، اس جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہی غزہ میں لوگ کافی خوش نظر آئے جہاں جنگ کے بجائے اچانک جشن کا ماحول ہو گیا، بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی سے نعرے بازی کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر گزشتہ گیارہ دن کی اسرائیلی بمباری میں 232 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جس میں 65 بچے اور تین درجن سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے متعدد فوجیوں سمیت سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، 15 سو سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد اسکول، اسپتال اور دیگر سینکڑوں رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران اس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزید پیش رفت کے لیے ایک حقیقی موقع ہے، انہوں نے اس موقع پر ثالثی کی کوششیں کرنے کے لیے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی ملازمین کے خلاف فنڈنگ کیس میں ثبوت موجود: دستاویز میں انکشاف

?️ 9 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے  ان ملازمین کی ایک دستاویزی

دو نئے چہروں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گی

?️ 26 جنوری 2022حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی تنظیم نو کا سلسلہ

نیتن یاہو کے کابینہ کے وزیر نے مقبوضہ یروشلم میں "سلیمان کے تیسرے ہیکل” کی تعمیر کی حمایت کی

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خزانہ بیتزلیل سموٹریچ نے اپنے تازہ ترین مہم

مالی سال کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا

?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) کرنٹ اکاؤنٹ میں دسمبر 2024 میں 58

بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس

جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک نے چین کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

?️ 5 مئی 2021لندن (سچ خبریں) لندن میں ہونے والے جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے

یوکرائنی جنگ کا جال مغرب والوں نے پھیلایا ہے؛ صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں جنگ کا جال مغرب نے

حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم خان کو وزیر بنا دیا

?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے