?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی شدید لہر پیدا ہوگئی ہے اور ہر دن ہزاروں افراد اس وبا میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ بھارت کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف شدید مظاہرے بھی کیئے جارہے ہیں جن وجہ سے وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہو گئے ہیں اور 3 ماہ کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ تقریباً 29 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے پھیلنا شروع ہو چکا ہے جس کے بعد مختلف ممالک نے ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت میں بدھ کو 28 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے جو 13 دسمبر 2020 کے بعد ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے، بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے کم از کم ایک کروڑ 14 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز 188 اموات بھی ہوئیں جو دو ماہ میں مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد اب تک بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 44 ہو گئی ہے، ان میں سے 62 فیصد انفیکشن اور 46 فیصد اموات ریاست مہاراشٹر سے رپورٹ ہوئیں۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں مزید ایک ہزار 245 افراد ہلاک اور 54 ہزار 437 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، امریکا میں مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 95 وائرس سے متاثر اور 5 لاکھ 36 ہزار 472 اموات ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 12 کروڑ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 26 لاکھ 84 ہزار 227 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 9 کروڑ سے زیادہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب برازیل میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک منگل کو ایک دن میں سب سے زیادہ 2 ہزار 841 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، برازیل میں اب تک 2 لاکھ 82 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ملک میں مزید 83 ہزار 926 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 3 ہزار 535 ہو گئی ہے۔
ادھر فلپائن نے بھی وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر غیر ملکی شہریوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔
غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کام نہ کرنے والے فلپائنی وطن واپسی پر 20 مارچ سے 19 اپریل تک اپنے ملک کی سرحد میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
جنوبی کوریا نے بھی ملک میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنے ملک میں موجود تمام غیرملکیوں اور ان کے ملازمین کو کووڈ-19 کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔
رواں ہفتے بدھ سے شروع کیے گئے اس اقدام کا اطلاق تمام غیرملکی ورکرز اور ان کے ملازمین پر ہو گا، جو لوگ ٹیسٹ کرانے سے انکار کریں گے ان پر ایک ہزار 760 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر ان سے وائرس کسی میں منتقل ہوا تو عدالت میں مقدمہ بھی کیا جائے گا
مشہور خبریں۔
کابینہ نے الیکشن کے کس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے دو رہنماؤں، سابق وزیر خزانہ
اپریل
فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا: خالد مشعل
?️ 30 مئی 2021بیروت (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک
مئی
افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ
جولائی
لبنان میں جنگ بندی کے لیے اسرائیلی وزیر جنگ کی ناممکن شرائط
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے نئے وزیر جنگ یسرائیل کاٹزنے لبنان میں جنگ بندی
نومبر
دفاتر پر حملے ہوتے رہے تو پُرامن انتخابات کیسے ہوں گے؟ سعید غنی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ
جنوری
کیا امریکہ انگلینڈ میں جوہری ہتھیار تعینات کرے گا؟
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: روس اور نیٹو کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان، امریکی
جنوری
ایران فردو میں 60 فیصد تک یورینیم اضافہ کر رہا ہے: رائٹرز
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی
فروری
ایران کے بارے میں بن سلمان کے نظریے میں اچانک تبدیلی
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران
اپریل