?️
سچ خبریں:ایک صیہونی سیاسی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور مصر کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے باوجود صیہونیوں کے خلاف مصری عوام کی نفرت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکمران جماعت کے قریبی اخبار اسرائیل ہیوم نے صیہونی سیاسی تجزیہ نگار ایریل کہانا کا ایک تجزیہ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ تل ابیب اور قاہرہ کے درمیان امن معاہدے کو چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے تاہم صیہونیوں کے خلاف مصری عوام کی نفرت میں کمی نہیں آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر اور صیہونی حکومت کے درمیان کیمپ ڈیوڈ امن معاہدے پر دستخط کے 45 سال گزرنے کے باوجود یہ معاہدہ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکا ہے،کہانا نے مصر اور مقبوضہ علاقوں کی مشترکہ سرحد پر مصری فوجی محمد صلاح کی کاروائی اور تین صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس آپریشن سے جو سبق سیکھا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ قاہرہ اور تل کے درمیان سکیورٹی اور سیاسی تعاون کے باوجود مصری عوام صیہونی حکومت سے نفرت کرتے ہیں اور یہ نفرت بدستور جاری ہے بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن نہیں تھا بلکہ حالیہ دہائیوں میں بھی اس طرح کی کاروائیاں ہو چکی ہیں۔
صہیونی صحافی یونی بن مناحیم نے بھی کہا کہ مصر اور اردن کی سکیورٹی سروسز میں مسلم اور دنیدار فورسز کی موجودگی امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی لہذا تل ابیب کو مذکورہ اداروں میں ان مذہبی افکار کو ختم کرنا ہو گا جیسا اس نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
تائیوان چین کا حصہ ہے:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی
اپریل
نبیہ بری: ہم نے امریکیوں کو بتایا کہ اسرائیل جنگ بندی کا کوئی عہد نہیں رکھتا
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
ستمبر
بحران کا شکار فوج؛ وسیع پیمانے پر کرپشن اور فوج میں جانے سے ڈرنے والے صیہونی جوان
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج اب بھی اپنی تمام تر توجہ فضائیہ پر مرکوز
دسمبر
حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا عجیب و غریب عمل
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی
جولائی
غزہ اسپتال میں شہید ہونے والے کون لوگ تھے؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے
اکتوبر
اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
?️ 8 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر
مئی
شامی فوج نے النصرہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں ترکی اور مغرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں
نومبر
ٹرمپ کی پابندیوں کی پالیسی کی کامیابی کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس
جولائی