مزید 4 صیہونی قیدیوں کی آج رہائی

مزید 4 صیہونی قیدیوں کی آج رہائی

?️

سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے ساتویں دور کو مکمل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔  

المسیرہ  نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے ساتویں دور کو مکمل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
کچھ دیر پہلے رفح میں 2 صیہونی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔
مزید 4 صیہونی قیدیوں کو النصیرات کیمپ میں ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کا ساتواں دور ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار قیدیوں کے تبادلے میں ایسا انداز اپناتے ہیں جو صیہونیوں کے لیے مہنگا ثابت ہوتا ہے اور اس طرح عالمی سطح پر ان کی رسوائی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایک صیہونی فوجی کا تابوت صیہونی حکام کے حوالے کیا گیا جس کے بعد مقبوضہ علاقوں کے متعدد حلقوں میں قابض حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، نیز متعدد صیہونی سیاسی اور فوجی عہدیداروں نے اسے قابض حکومت کی واضح شکست اور ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

عرب لیگ کے اجلاس میں بن سلمان کی جگہ سعودی وزیر خارجہ کے جانے کا اعلان

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کے ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں بغیر رکے

حزب اللہ اورع اسرائیل کی شروع

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کے رہنماؤں نے بیروت کے جنوبی مضافات میں

میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان

?️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے

جماعت اسلامی کے سِوا تمام بڑی سیاسی جماعتیں تاحال انتخابی منشور کی تیاری میں مصروف

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات تیزی سے نزدیک آرہے ہیں لیکن

ایف آئی اے اہلکاروں کےخلاف جعلی پاسپورٹ پر افغانوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر مقدمہ درج

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے

مون سون؛ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

?️ 19 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات

بلوچستان گرینڈ الائنس کا حکومت کو 2 روزہ الٹی میٹم، مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

?️ 21 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) مختلف یونینز اور سرکاری ملازمین کی انجمنوں کا مشترکہ

ایران کے صبر کا پیمانہ کیونکر لبریز ہو گیا؟

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: عربی زبان کی ایک نیوز ویب سائٹ نے آپریشن ٹرو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے