?️
نارتھ کیرولینا (سچ خبریں) نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک الیکٹرانک اسٹیکر بنایا ہے جس پر لگے سینسر پودوں کے امراض کی شناخت کرسکتےہیں۔یہ پودے کی حالت کی خبر دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے ایک ڈیجیٹل پیچ (پیوند) بنایا ہے جو کسی بھی پودے پر چپک کر اس کی صحت پر نظر رکھتا ہے۔ یہ ہمہ وقت پودے کو لاحق ہونے والے امراض اور گرمی کی شدت سے متاثر ہونے کی خبر دیتا ہے۔
یہ ایجاد نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ یہاں کے محقق چنگ شین وائی نے بتایا، ’ہم نے ایک ہلکا پھلکا سینسر بنایا ہے جو پودوں کو نقصان پہنچائے بغیر ان میں دباؤ اور امراض کی شناخت کرتا ہے۔ یہ درحقیقت پودوں سے خارج ہونے والے کیمیائی اجزا کو نوٹ کرتا ہے۔اس وقت پودوں کی صحت جانچنے کے جو طریقے رائج ہیں ان میں پودوں کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اسے تجربہ گاہ میں لایا جاتا ہے۔ لیکن اس سے بھی ایک کیفیت کا انکشاف ہوتا ہے اور بہت وقت بھی لگتا ہے۔
یہ اسٹیکر فی الحال ڈیٹا اپنے اندر محفوظ رکھتا ہے لیکن مستقبل میں وائرلیس کی بدولت خودکار انداز میں ڈیٹا بھیج سکے گا۔ اس ضمن میں پودوں اور فصلوں کی بیماریوں کا مکمل ڈیٹا بیس بھی بنایا گیا ہے اور اس سے وابستہ خارج ہونے والے کیمیائی اجزا بھی معلوم کئے گئے ہیں۔
مستطیل شکل کا پیوند 30 ملی میٹر لمبا ہے اورلچک دار مادّے سے بنایا گیا ہے۔ اس کے سینسر گرافین سے بنے ہیں اور ان پر چاندی کے نینوتار لگے ہیں۔ ہر سینسر پر کئی کیمیکلز لگے ہیں جو پودوں سے اٹھنے والے خاص کیمیکل کو شناخت کرلیتے ہیں ۔ ہر پودے سے خارج ہونے والی گیس بتاتی ہے کہ پودے کو کونسا مرض لاحق ہے۔
جب اسے ٹماٹر کے پودے پر لگایا گیا تو اس نے دو طرح امراض شناخت کیے: اول پودے کو ہونے والا ظاہری نقصان اور دوم پی انفیسٹینس سے لاحق ہونے والی ایک بیماری کی بھی خبر دی۔ لیکن دوسری بیماری شناخت کرنے میں اسے تین سے چار گھنٹے لگے۔یوں اپنی تمام تر افادیت کے ساتھ یہ ایجاد فصلوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا 2023 کے اوائل میں ایک نئی مفاہمتی میٹنگ منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس 24 نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
دسمبر
بیروت میں لاکھوں افراد کا انسانی طوفان؛ شہدائے مقاومت کے ساتھ تجدید عہد
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع
فروری
سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار
?️ 8 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری
اپریل
سردیاں آ رہی ہیں؛ان دنوں یورپیوں کا خوف
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:مغرب کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں،یا روس اور ایران
اگست
ہمیں تعلیم کے شعبے میں عالمی امداد کی ضرورت ہے: طالبان
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر تعلیم نے خطے کے ممالک اور عالمی برادری
مئی
مغرب پابندیوں کے ذریعے طاقتور حریفوں کو ختم کرنا چاہتا ہے: لاوروف
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو
ستمبر
نبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وجہ تخلیق کائنات، رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، نبی
ستمبر
دل ٹوٹنے کے بعد ہی انسان سیدھے راستے پر چلتا ہے: رابعہ بٹ
?️ 25 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ دل
جولائی