2022 میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے نئے اعدادوشمار

فلسطینیوں

?️

سچ خبریں:صہیونی دیوار کی تعمیر اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت اور حملوں کے اعدادوشمار کا اعلان کیا۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن میں صہیونیوں کی دیوار اور بستیوں کی تعمیر کی مزاحمت کے کمیشن نے 2022 میں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف قابض افواج اور صیہونی آباد کاروں کی جارحیت نیز حملوں کے اعداد و شمار کا انکشاف کیا۔

صہیونی دیوار کی تعمیر اور بستیوں کی تعمیر کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف 8724 حملے کیے گئے،اس کمیشن کے سربراہ موید شعبان نے اعلان کیا کہ یہ جارحیتیں صیہونی حکومت کی سابقہ حکومت کے دوران ہوئیں جس نے نئے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے عمل اور پالیسی کی مخالفت کا دعویٰ کیا تھا،تاہم فلسطینیوں کی املاک کی لوٹ مار اور ان کے خلاف جرائم کی پالیسیوں اور طریقہ کار کے لحاظ سے یہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف نہیں تھے۔

انہوں نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے دوران تاکید کی کہ صیہونی آبادکاروں نے گزشتہ سال میں 1187 خلاف ورزیاں کیں جس کے دوران متعدد فلسطینی شہید ہوئے جب کہ صیہونی قابض فوج فلسطینی شہروں پر حملے اور شہریوں کی املاک کو نشانہ بنات رہی، صہیونی دیوار اور بستیوں کی تعمیر کے خلاف مزاحمتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے فلسطینی کسانوں کی زمینوں میں درختوں پر 354 حملے کیے جس میں 10291 درختوں کو نقصان پہنچا اور تباہ کر دیا۔

موید شعبان نے تاکید کی کہ گذشتہ سال صہیونی حکام نے بغیر اجازت تعمیرات کے بہانے فلسطینی مکانوں کو مسمار کرنے کے 1220 نوٹس جاری کیے جب کہ انہوں نے 715 مکانوں کو تباہ کیا جس سے 1235 فلسطینی شہریوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں۔،مذکورہ کمیشن کے سربراہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب حکومت نے فلسطینیوں کی 223 جائدادوں پر بھی قبضہ کیا جن میں گاڑیاں اور زرعی آلات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکام نے بستیوں میں 12 چوکیوں کے قیام کا اعلان کیا اور 26424 ڈینم (ایک ڈینم ایک ہزار مربع میٹر کے برابر ہے) پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا نیز 8288 بستی یونٹوں کی تعمیر کے لیے 83 ساختی منصوبے بنائے،شعبان نے تاکید کی کہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں آباد کاروں کی تعداد 726 ہزار 427 افراد تک پہنچ گئی جو 176 بستیوں اور 186 اڈوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں قدس امور کے ماہر زکریا نجیب نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ صیہونی قابض آباد کاروں نے 2022 میں مسجد اقصیٰ پر 250 سے زائد بار حملہ کیا، نجیب نے کہا کہ گذشتہ سال صیہونی غاصب حکومت نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں اور قدس کے باشندوں کو ایک ہزار سے زائد مرتبہ گرفتار کیا نیز مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں، نمازیوں اور اس مسجد کے محافظوں کے خلاف صیہونی حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اسکولوں میں تعلیمی مواد کو تبدیل کرنے کی کوشش کی،عرب لیگ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2022 کے آغاز سے صہیونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم میں شدت پیدا کرتے ہوئے 223 فلسطینیوں کو جان بوجھ کر شہید کیا۔

مشہور خبریں۔

دو امریکی شہروں کی میونسپلٹیوں پر فلسطینی پرچم

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی

امریکہ نے ایران سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے

معاہدے کیلئے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آئی ایم ایف

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے نے

ریپبلکن امیدواروں کے درمیان بحث و مباحثہ

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کی میزبانی میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے

عبرانی میڈیا: اسرائیل نے شام میں ترک خفیہ ایجنسیوں پر حملہ کر دیا

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا

آئینی ترامیم کے حوالے سے اب بھی وہی صورتحال ہے، جو 2 ہفتے پہلے تھی ، سینیٹر کامران مرتضیٰ

?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیپلزپارٹی

جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب

 یہ تل ابیب ہے یا غزہ؟

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے صہیونی جرائم کے جواب میں شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے