20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید 

 20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید 

?️

سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی جیل میں شہید ہو گیا جس کے بعد قیدی شہداء کی تعداد 66 سے تجاوز کر گئی

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی جیلوں میں قید ایک اور فلسطینی قیدی شہید ہو گیا ہے، شہید نوجوان کی شناخت مصعب عدیلی کے نام سے ہوئی ہے جو نابلس کے جنوب میں واقع حوّارہ قصبے سے تعلق رکھتا تھا اور اس کی عمر صرف 20 سال تھی۔
فلسطین الیوم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ مصعب عدیلی صہیونی جیل میں دورانِ حراست شہید ہوا۔
شہادت کی وجوہات اور حالات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، تاہم یہ واقعہ اسرائیلی جیلوں میں جاری بدسلوکی، تشدد اور طبی غفلت کی ایک اور مثال سمجھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ پر جاری صہیونی حملوں کے آغاز سے اب تک صیہونی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 66 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے کم از کم نصف کا تعلق نوارِ غزہ سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی درجنوں بلکہ سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا کوئی پتہ نہیں چل رہا، وہ اسرائیلی حراست میں غیر انسانی حالات میں رکھے جا رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ و وکلاء سے رابطہ مکمل منقطع ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا ریاستی ادارے غیر جانبدار ہوگئے ہیں؟

?️ 9 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں}وزیراعظم عمران خان کی پے درپے شکستیں! ہفتے کو

عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور

لاڈلے کی طرح اگر مقتدر ادارے سے ہمیں تعاون ملتا تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جاتا، وزیراعظم

?️ 20 مئی 2022کراچی (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید

مشرق وسطیٰ پر امریکی تسلط کا دور ختم

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ

اب اسرائیل فتح کی کوئی تصویر نہیں

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایسے جنگجو موجود ہیں

عبرانی میڈیا کا دعویٰ: غزہ معاہدہ دو ہفتوں میں ممکن ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں

امریکہ کی روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںمغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ بدھ کو روس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے