?️
سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان اناج اور زرعی مصنوعات کی محفوظ برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے حالیہ معاہدے کے بعد، یوکرین کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے گوداموں میں 10 بلین ڈالر مالیت کا اناج موجود ہے جسے نئے معاہدے کے تحت برآمد کیا جائے گا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ اناج کی برآمدات کے حالیہ معاہدے کے بعد یوکرین اس سال کی فصل کے علاوہ 10 بلین ڈالر مالیت کا ذخیرہ شدہ اناج بھی برآمد کر سکے گا۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین نے بالآخر جمعہ کے روز اقوام متحدہ اور ترک حکومت کے نمائندے کی ثالثی سے یوکرین اور بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا، یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جس نے خوراک کے بین الاقوامی بحران کو کم کرنے کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔
زیلنسکی نے اپنے بیان میں اس معاہدے کو ایک فتح اور یوکرین کی جنگ لڑنے کی صلاحیت کی ایک اور نشانی قرار دیا، یوکرین کے لیے اس معاہدے کی اہمیت کے بارے میں انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سے اب تک تقریباً 20 ملین ٹن اناج کو ذخیرہ کیا جا چکا ہے اور اسے برآمد کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اس سال کی مصنوعات بھی برآمد کی جا سکتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
اگست
گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی اداروں، سرمایہ کاروں کو بہتر معاشی منظرنامے پر بریفنگ
?️ 27 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر
اپریل
غزہ کی پٹی کے لیے اسرائیلی ماہر کی تجویز کردہ 3 متبادل حکمت عملی
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار اور ماہر اوفر گٹرمین نے
اپریل
مسجد الاقصی پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے
اپریل
کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ کی حمایت کرنے پر 70 طلباء کو دی سزا
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین
جولائی
مزاحمتی تحریک کی نفسیاتی جنگ/صیہونیوں کا سوال: راکٹ کب فائر کیے جائیں گے؟
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سرایا القدس کے تین اہم ترین کمانڈروں کے قتل پر جذباتی
مئی
ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار ہیں: حماس
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے چند دن گزرنے
اکتوبر
ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلباء کا دھرنا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کینیڈا کی بعض یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کے عوام
مئی