?️
سچ خبریں:مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 2 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور ونس لینڈ نے پیر کے روز صیہونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بننے والے 2 سالہ فلسطینی بچے محمد التمیمی کی شہادت کی مذمت کی۔
اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اس جرم کے مرتکب افراد کا احتساب ہونا چاہیے، انہوں نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں اعلان کیا کہ میں اس اقدام کی مذمت کرتا ہوں اور اس فلسطینی بچے کی موت پر غمزدہ ہوں جو چند روز قبل نبی صالح کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شدید زخمی ہوا تھا۔
ونس لینڈ نے مزید کہا کہ عام شہری، خاص طور پر بچے، ان تنازعات کا خمیازہ برداشت کرتے ہیں۔ میں اس فلسطینی بچے کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس جارحیت کے قصورواروں کا احتساب کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی ذرائع نے رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں نبی صالح میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دو سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کی خبر دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز اسپتال ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دو روز قبل مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں نبی صالح پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران زخمی ہونے والا دو سالہ محمد ہیثم التمیمی دم توڑ گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے اس بچے کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کے باعث اسے رام اللہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا،قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوجیوں نے اس فلسطینی بچے کے سر میں گولی ماری تھی۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
اس وقت پوری دنیا اسرائیل سے متنفر ہو چکی ہے :سابق صہیونی مٹبالر
?️ 8 ستمبر 2025اس وقت پوری دنیا اسرائیل سے متنفر ہو چکی ہے :سابق صہیونی
ستمبر
فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی اور عالمی برادری کا شرمناک ردعمل!!!
?️ 14 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد
مئی
سعودی عرب کی جانب سے یمنی ملازموں کی تنخواہوں کی ادائیگی مشروط
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:صنعاء کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی تعمیری اور مثبت نوعیت
جنوری
مشرقی شام میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2
مارچ
عرب دنیا میں امام خامنہ ای کی عید الفطر کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے آج کے
اپریل
کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: ایئر چیف
?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر
جون
آل سعود کی جیلوں میں درجنوں خواتین سیاسی قیدیوں کے غیر انسانی حالات
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ملکی نظم و نسق میں ڈھانچہ
فروری