سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مسلح افواج نے گزشتہ 10 دنوں کے دوران اسرائیلی حکومت کے خلاف 13 کامیاب آپریشنز انجام دیے ہیں۔
اناطولی خبررساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ 19 دسمبر سے گزشتہ ہفتے کے روز تک صیہونی حکومت کے خلاف 13 سپر سونک بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیے جن کا مقصد فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی حمایت کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ
رپورٹ کے مطابق، ان آپریشنز میں سے زیادہ تر میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے تل ابیب کو سپر سونک بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
یمن کی مسلح افواج نے اپنا تازہ ترین آپریشن نواتیم ایئر بیس کے خلاف انجام دیا، جو النقب کے جنوبی علاقے میں واقع ہے، جہاں فلسطین-2 سپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے کامیابی حاصل کی گئی۔
مزید پڑھیں: یمنی فوج کے بن گوریون ہوائی اڈے پر جوابی حملے
یحییٰ سریع نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے یہ آپریشنز اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ خود جنگ زدہ ہونے کے باوجود یمنیوں نے بھرپور فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے جبکہ دیگر عرب ممالک کے سروں پر جیسے پرندے بیٹھے ہوئے ہوں۔