?️
سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے اس ملک کے 13 آرتھوڈوکس پادریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کو کو شیطانیت قرار دیا۔
زاخارووا نے زیلنسکی کے فرمان کے جواب میں کہا کہ اور یہ کام آرتھوڈوکس کرسمس کے جشن کے دوران ہوا یہ خالص شیطانیت ہے۔
یوکرائنی لیوی برگ کی اشاعت نے معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ زیلنسکی نے آرتھوڈوکس چرچ کے 13 پادریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
نومبر 2022 سے یوکرین کے قانون نافذ کرنے والے افسروں نے ملک میں آرتھوڈوکس گرجا گھروں پر کئی بار چھاپے مارے ہیں۔ یوکرین کی سیکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا کہ ان چھاپوں میں انہوں نے روس نواز تحریریں اور کتابیں اور کافی مقدار میں نقدی کے ساتھ ساتھ یوکرین کے وجود سے انکاری تحریریں اور مضامین ضبط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی پادریوں پر کیف حکومت کے خلاف غداری، تخریب کاری اور پروپیگنڈے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
یکم دسمبر 2022 کو زیلنسکی نے یوکرین کی مذہبی تنظیموں کی بعض مخصوص سرگرمیوں پر قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کی قرارداد کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی اقتصادی پابندیوں اور دیگر پابندیوں کے نفاذ کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا جن کا خاص مقصد آرتھوڈوکس چرچ کی سرگرمیوں کو محدود کرنا تھا۔
ایک اور اقدام میں انہوں نے یوکرین کی پارلیمنٹ کو حکم دیا کہ وہ”روسی فیڈریشن میں اثر و رسوخ کے مراکز سے وابستہ مذہبی تنظیموں پر پابندی کے لیے ایک بل تیار کر کے پیش کرے۔ اس فیصلے کا مقصد یوکرین کے مذہبی حلقوں اور مراکز میں روسی اسپیشل سروس کی تخریبی سرگرمیوں کی نشاندہی اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کو تیز کرنا ہے اور ساتھ ہی یوکرائنی آرتھوڈوکس چرچ کے چارٹر کی چھان بین کرنا ہے تاکہ ان اداروں کے تعلق کے آثار دریافت کیے جا سکیں۔
مشہور خبریں۔
سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر
فروری
امریکی کانگریس پر حملے کا معاملہ سیاست بازی کا شکار
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس پر حملے کی برسی اس ہفتے آ رہی ہے
جنوری
غزہ جنگ میں شام کی شرکت کے فوائد اور خطرات
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے بعد اور
دسمبر
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری
ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں:ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے
جولائی
ماریہ زاخارووا کا واشنگٹن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتے
جون
بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی ڈیل ہو جائے گی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
نومبر
جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے
?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود
اگست