🗓️
سچ خبریں:برطانوی مسلمان خاتون پولیس آفیسر کو یہودیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں معطل کر دیا گیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ ماضی میں نسل پرستی پر مبنی ٹویٹ کرنے اور شام میں مبینہ طور پر مشتبہ شدت پسند خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے الزام پر برطانوی مسلم پولیس افسر 27 سالہ روبی بیگم کو معطل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ دو سال قبل کورونا وبا میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کو بہادری سے کنٹرول کرنے والی باحجاب مسلم خاتون پولیس افسر روبی بیگم کو پہلی بار عوامی پذیرائی ملی تھی۔
تاہم وہ جلد متنازع ہوگئیں جب میٹروپولیٹن پولیس میں بھرتی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کی گئیا ان کی ٹویٹس دوبارہ وائرل ہوگئیں جس میں روبی بیگم نے یہودیوں اور نائن الیون حملوں کا مذاق اڑایا تھا، اسی طرح ان کی غیر مسلموں کے بارے میں جارحانہ الفاظ استعمال کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں اور شام میں داعش کی حامی ایک خاتون کے ساتھ رابطے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔
جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور سنگین بدانتظامی کا جواب دینے کا مقدمہ درج کیا جس کی سماعت کی تاریخ ابھی نہیں دی گئی تاہم خاتون پولیس افسر کو معطل کردیا گیا، کیس اور معطلی کے حوالے سے پولیس افسر روبی بیگم نے کوئی وضاحت نہیں کی لیکن انھوں نے اپنا پاسپورٹ ایک ماہ کے لیے ضبط ہونے کی تصدیق کی۔
مشہور خبریں۔
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا
🗓️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی
جولائی
برطانوی وزیر دفاع وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے ہفتہ کے روز اعلان
جولائی
سازشکار حکمرانوں کا ناکام جوا
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:گزشتہ ماہ بیت المقدس پر قابض حکومت کے ساتھ سعودی عرب
اکتوبر
دنیا بھر کے قیدیوں کا ایک چوتھائی حصہ امریکی جیلوں میں ہے
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں بڑی تعداد میں قیدی ہونے کی وجہ سے
فروری
یمن کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی تفصیلات
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حملے میں 20
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے دفتر حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر کا بیان مضحکہ خیز ہے ، حریت کانفرنس
🗓️ 2 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ
🗓️ 7 فروری 2022سچ خبریں: المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے
فروری
لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی
🗓️ 18 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت
اپریل