سچ خبریں:ایک عبرانی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک صہیونی کمپنی نے روسی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کی فوج کو اینٹی ڈرون سسٹم فروخت کیے ہیں۔
عبرانی ویب سائٹ ٹائم آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں ملٹری انڈسٹری کی ایک کمپنی نے یوکرین کی فوج کو اینٹی ڈرون سسٹم فروخت کیے ہیں،عرب48 نیوز سائٹ نے اسرائیل ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس کمپنی کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ان سسٹمز کی فروخت پولینڈ کے راستے یوکرین کو بھیجی گئی ہیں۔
اس ویب سائٹ نے ذکر کیا ہے کہ مذکورہ کمپنی صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کو ان نظاموں کی فروخت کے بارے میں رپورٹ فراہم کرتی ہے، لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی رائے میں یہ کمپنی پولینڈ سے یوکرین کو ڈرون کی منتقلی کے بارے میں لاعلمی کا بہانہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی، لبنان اور شام سے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والے ڈرون اور بغیر پائلٹ والے چھوٹے جہازوں کو روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم کا استعمال کرتی ہے نیز صیہونی حکومت ان نظاموں کو جمہوریہ آذربائیجان، امریکہ، جنوبی اور مشرقی ایشیا کے ممالک، پولینڈ، جمہوریہ چیک اور مشرقی یورپ کے کئی دوسرے ممالک کو فروخت کرتی ہے۔