سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف مغرب کی مدد سے روسیوں سے بدلہ لینے کے لیے مشرق وسطیٰ میں سرگرم داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے عسکریت پسندوں کو بھرتی کر رہا ہے۔
رشیا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ کیف، مغرب کی مدد سے، روسیوں سے بدلہ لینے کے لیے مشرق وسطیٰ میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے عسکریت پسندوں کو بھرتی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ روسی مسلح افواج اور النصرہ کے دہشت گرد فرنٹ کے ارکان اور دیگر دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جو روسی فوج کے ہاتھوں پہلے ذلیل و خوار ہوچکے ہیں اوراس وقت روسیوں کو مار کر اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے بے چین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیف حکومت نے روس کے خلاف کارروائیوں کے لیے مشرق وسطیٰ کو 10 گنا زیادہ کرائے کے فوجی دینے کا وعدہ کیا ہے، یوں وحشیانہ قتل کے ہتھیار یوکرین میں داخل ہو گئے،روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کی قوم پرست بٹالینز میں مغربی کرائے کے فوجیوں کی موجودگی بھی واضح ہیں کیونکہ ان میں سے بہت سے روس کے خصوصی آپریشن شروع ہونے سے بہت پہلے یوکرین پہنچ چکے ہیں اور ڈونباس کے باشندوں کے خلاف بہت سے جرائم میں خونی کردار ادا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔