🗓️
سچ خبریں:امریکہ نے ایسی حالت میں یوکرین کی مدد کے لیے 40 بلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی جبکہ خود اقتصادی بحران اور چار دہائیوں میں مہنگائی کی بلند ترین شرح کا سامنا کر رہا ہے۔
روس خلاف یوکرین کی مدد کے لیے 40 بلین ڈالر کے سب سے بڑے امریکی امدادی پیکج کی کانگریس نے منظوری دے دی ہے اور اس پر جوبائیڈن نے دستخط کیے ہیں جس سے تین ماہ سے جاری جنگ میں یوکرین کے لیے امریکی امداد کی حتمی رقم تقریباً 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو اس امدادی پیکج کو امریکی سینیٹ نے 81 حق میں اور مخالفت میں 11 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا تھا، یہ ایک ایسا پیکج ہے جس میں فوجی، اقتصادی اور انسانی امداد شامل ہے، اس پیکج کی تفصیلات پر نظر ڈالیں تو دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں یوکرین کو 6 ارب ڈالر کا اسلحہ اور فوجی تربیت، 8.7 بلین ڈالر یوکرین بھیجے گئے امریکی ہتھیاروں کے ڈپو کی تعمیر نو اور خطے میں تعینات امریکی افواج کے لیے 3.9 بلین ڈالر شامل ہیں۔
اس میں یوکرین کو 8.8 بلین ڈالر کی مالی امداد، یوکرین اور اس کے اتحادیوں کے لیے 4 بلین ڈالر کی فوجی سازوسامان کی خریداری نیز ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں یوکرائنی پناہ گزینوں کے لیے رہائش، تعلیم اور دیگر امداد کے لیے900 ملین ڈالر کی رقم بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی میدان میں مختلف امریکی حکومتوں نے ہمیشہ دو حریفوں کے بارے میں خوف اور پریشانی محسوس کی ہے، ایک روس جو اس وقت یوکرین کے بحران کے دوران اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسرا چین جو تیزی سے تمام عالمی منڈیوں کو سیاسی تنازعات سے دور کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری
🗓️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017
ستمبر
نیٹو دنیا میں عدم استحکام کے لیے مغرب کا آلہ کار
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں
فروری
بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔
🗓️ 13 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر
اکتوبر
وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں
مئی
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا
🗓️ 17 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے
جنوری
صیہونی جاسوس یونٹ 8200 کو غیرمعمولی بحران کا سامنا
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق فوجی افسران نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
القدس شوٹنگ آپریشن میں صیہونی فوجی ہلاک
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامت کاروں کی فائرنگ
اکتوبر
اسرائیل میں پہلی بار عرب خاتون اسرائیلی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر بن گئیں
🗓️ 22 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں پہلی بار عرب خاتون اسرائیلی پارلیمنٹ
جون