یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کا سلسلہ جاری

سعودی

🗓️

سچ خبریں:المسیرہ چینل  نے یمن کے مغرب میں واقع صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کے تسلسل کی اطلاع دی۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک سے وابستہ المسیرہ چینل نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ شہر اور اس کے اطراف میں2018 میں اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان علاقوں پر کم از کم 48 حملے کیے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق الحدیدہ پر فضائی حملے کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی اتحاد اس علاقے میں اپنے جاسوس طیارے بھی اڑاتا ہے، یمن کے نائب وزیر اعظم برائے دفاعی امور جلال الرویشان نے اس سے قبل اس بات پر زور دیا تھا کہ اگر کشیدگی بڑھی تو آگ کا دائرہ صرف یمن تک محدود نہیں رہے گا۔

الرویشان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دیر ہو چکی تھی لیکن یمن کے خلاف جارحیت میں شریک ممالک نے آخر کار یہ سمجھ لیا کہ انہیں اپنے حساب کتاب کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے جبکہ جارحیت کی حمایت کرنے والے امریکہ اور انگلینڈ یمن میں متحارب فریقوں کے درمیان کسی بھی طرح کی مفاہمت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز سعودی عرب کے مفاد میں نہیں تھا اور یہ ملک اس وقت ایک دوراہے پر کھڑا ہے اور اسے اپنا فیصلہ کرنا چاہیے نیز انسانی صورت حال کے حوالے سے دوسری طرف سے کیے گئے معاہدے ابھی تک کاغذ پر ہیں اور ان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

یمن میں تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی الکحوم نے بھی کہا کہ سعودی عرب کو مغربی ممالک کے دباؤ اور پابندیوں سے نکل جانا چاہیے یمن پر مسلسل جارحیت اور محاصرے کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین پر بیجنگ کا ردعمل

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی

مزید طوفان الاقصی سے بچنے کے لیے صیہونی کیا کریں: نیتن یاہو کے مشیر

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے سینئر مشیر نے دعویٰ کیا کہ

بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل

پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے: صدرمملکت

🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے

2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی

🗓️ 5 نومبر 2021مٹھی(سچ خبریں)  وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم

لبنان میں جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟ نیتن یاہو کے لیے کارنامہ یا مجبوری؟

🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی

فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع

🗓️ 30 جون 2023سچ خبریں:فرانس میں گزشتہ دو راتوں سے جاری مظاہروں کے دوران تقریباً

قیدیوں کا تبادلہ یمن میں جنگ کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے: عطوان

🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی قومی قیدیوں کے امور کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے