?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9 سے12روپے تک کا ہوشربا اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں 85ڈالر فی بیرل تک قیمتیں بڑھ جانے پر اضافہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول مزید مہنگا کردیا۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں8روپے84پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت108روپے35 پیسے ہوگئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 85ڈالرفی بیرل تک قیمتیں بڑھ جانے پر اضافہ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2018 کے بعد تیل کی یہ زیادہ سے زیادہ قیمت ہے۔


مشہور خبریں۔
اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں سے تمام ملازمتیں چھین لے گی، ایلون مسک
?️ 24 مئی 2024سچ خبریں: ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک
مئی
اسماعیل ہنیہ کے قتل پر صہیونی فوج کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ
جولائی
ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ
مئی
چیٹ جی پی ٹی کا مفت استعمال کیسے کریں؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:اوپن اے آئی کمپنی نے ابتدائی طور پر لانچ کیا جانے
جون
زلزلے سے ترکی کو 34 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے ترک محکمہ کے ڈائریکٹر ہمبرٹو لوپیز نے حالیہ
فروری
عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت منظور
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم
اگست
کیا ایران اور امریکہ نے جوہری مسئلے کے بارے میں بات چیت کی ہے؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: برطانوی خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ قطر نے
ستمبر
ٹرمپ پر 83.3 ملین ڈالر کا جرمانہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ٹیلی ویژن سی ان ان نے اعلان کیا کہ نیویارک
جنوری