🗓️
سچ خبریں:سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمنی صوبے مأرب پر شدید بمباری کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ مأرب کے مختلف علاقوں میں اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں،رپورٹ کے مطابق یمنی میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مأرب کے مختلف علاقوں پر متعدد بار بمباری کی ہے۔
سعودیوں نے یمنی مزاحمتی قوتوں کو مأرب میں وسیع پیمانے پر پیش قدمی سے روکنے کے لیےاس صوبے پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں،یادرہے کہ حال ہی میں یمنی انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے مأرب کی لڑائی کے بارے میں ایک تقریر میں کہاکہ یمن کی مزاحمتی قوتیں مأرب میں حتمی فتح حاصل کرنے کے قریب ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یمن کے عوام جلد از جلد مأرب کی آزادی چاہتے ہیں، ہماری مسلح افواج مأرب کو آزاد کرانے کے لیے عوام کے دباؤ میں ہیں جبکہ اس صوبے میں جارحین کی شکست دیگر محاذوں پر ان کی شکست کی طرح یقینی ہے،البخیتی نے مزید کہا کہ سعودی اور ان کے اتحادی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ یمنی فورسز کا مأرب شہر پر کنٹرول ان کے لیے بدترین صورت حال ہے اس لیے کہ اس صوبے کی آزادی یمن کے خلاف جامع محاصرہ کے خاتمے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت پسند اب مأرب کے محاذ پر یمنی افواج کی وسیع پیش قدمی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،تاہم حملہ آوروں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اب ہم پر محاصرہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال
🗓️ 2 ستمبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف تاجروں
ستمبر
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صارفین شدید مشکلات کا شکار
🗓️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے
فروری
ہم ایران سے دستبردار نہیں ہونا چاہتے: اماراتی اہلکار
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش
دسمبر
یوکرین کو کون قبرستان بنا رہا ہے،امریکہ یا روس؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین
جولائی
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزایی
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر، سکریٹری
نومبر
الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کو پہنچنے والا نقصان
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ جنگ نے اس کی معیشت کو کس
نومبر
گورنر خیبرپختونخوا کا انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط
🗓️ 25 مارچ 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلامی علی نے سیکیورٹی خدشات کے
مارچ
مغربی ایشیا میں چین کے ساتھ مقابلہ میں امریکہ کی ہار
🗓️ 6 اگست 2022سچ خبریں: امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا جمعرات کا اجلاس مغربی
اگست