?️
سچ خبریں: ایک سابق برطانوی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف حملے میں فرانس اور اٹلی کی شرکت کی مخالفت کی وجہ سے عالمی اتحاد میں خلا پیدا ہو گیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار ٹائمز نے اس ملک کے ایک سابق فوجی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن کے خلاف فضائی حملوں کے بین الاقوامی اتحاد میں فرانس اور اٹلی کی عدم شرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس اتحاد میں خلا پیدا ہو چکا ہے
یہ بھی پڑھیں: امریکی اور برطانوی حملوں کا یمن پر کیا اثر ہوا ہے؟نیویارک ٹائمز کی زبانی
انگلستان کے اس سابق فوجی عہدیدار نے بیان کیا کہ یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملے کبھی بھی اس ملک کی طاقت کو مکمل طور پر کمزور کرنے کا سبب نہیں بنیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران یمنی فورسز نے پوری طرح جان لیا ہے کہ سعودی عرب سے قیمتی فوجی وسائل کو کس طرح چھپانا ہے جس نے کئی سالوں تک اس ملک پر بمباری کی جبکہ اس دوران سعودی عرب مذکورہ حملے انگلینڈ سے خریدے گئے آلات سے کر رہا تھا۔
اس سابق برطانوی عہدیدار نے تاکید کی کہ میرا اندازہ یہ ہے کہ یمنی افواج بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کریں گی اور امریکہ اور انگلینڈ کے انتباہات اور حملوں کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
گزشتہ روز برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے انکشاف کیا کہ فرانس، اٹلی اور اسپین نے یمن کے خلاف حملے میں شرکت کی مخالفت کی اور ان حملوں کی حمایت کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے۔
حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ساتھ ساتھ الحدیدہ، صعدہ، ذمار اور تعز سمیت اس ملک کے دیگر صوبوں پر کئی حملے کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ یمن میں وہی کر رہا ہے جو اسرائیل غزہ میں
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ یمن نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں صرف ان بحری جہازوں کو نشانہ بناتا ہے جن کی منزل مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
’سپریم کورٹ کے چند مخصوص ججز اپنی انا پسِ پشت ڈال کر ملک کو آگے لے کر چلیں‘
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے
جون
مسجد الاقصی میں صہیونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی رہائشی قصبوں نے منگل کے روز حکومتی فوج کی
ستمبر
یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پس پردہ مقاصد
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: چھ ماہ کے عرصے میں یورپی انتہا پسندوں کی طرف
اگست
اٹلی کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اٹلی
ستمبر
امریکہ غزہ کی جنگ جاری رکھنے کا اصل ذمہ دار
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ
جون
تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری
اپریل
سعودی عرب کو روسی ہتھیار یمنیوں کو دیے جانے کا خوف
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن
دسمبر
تائیوان کی صورتحال کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کے سفیر شیہ فنگ نے امریکہ پر زور دیا ہے
اکتوبر