?️
سچ خبریں: یمن غزہ کی حمایت میں ہوائی اور بحری محاصرے کے ساتھ ساتھ صہیونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ کل رات یمنی مسلح افواج نے غزہ کی مزاحمتی تحریکوں اور عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں حمایت، پشت پناہی اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا، یہاں تک کہ صہیونی جارحیت کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہو جائے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کل رات ایک ویڈیو پیغام میں غزہ کی مزاحمتی تحریکوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد، عزیز اور خودمختار یمن آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اگرچہ ساری دنیا آپ کو مایوس کر دے، یمن آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے فلسطینی مزاحمت گروپوں کو یقین دلایا کہ جاری جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک یمن آپ کے شانہ بشانہ رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی افواج غزہ کی جنگ کے واقعات کو بغور دیکھ رہی ہیں اور غزہ کے بہادر اور ثابت قدم مجاہدین کے سامنے احتراماً سرنگوں ہیں۔
یحییٰ سریع کے پیغام کے پس منظر میں غزہ کی مزاحمتی تحریکوں اور یمنی فوجیوں کی سلامی پیش کرتی ہوئی تصاویر تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افقدام، القسام بریگیڈز، سرایا القدس اور تمام مزاحمتی گروپوں کے ہیرو مجاہدین کو عربی-اسلامی جہادی سلام پیش کرتی ہیں، جو امت مسلمہ کی حفاظت کے لیے میدان کارزار میں ہیں۔
پیغام کے اختتام پر یمنی افواج نے غزہ کی مزاحمتی تحریکوں سے کہا کہ ہم آپ کی جدوجہد اور جہاد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بزدلوں اور غداروں کی آنکھوں میں کبھی چین نہیں ہو گا۔ اللہ کی رحمتیں آپ پر نازل ہوں، آپ کی پیدائش کے دن، جہاد کے دن، فتح کے دن، شہادت کے دن اور قیامت کے دن۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمن میں مستقل جنگ بندی قائم کی جائے: اقوام متحدہ
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس
ستمبر
عمیر جسوال کا دوسری شادی کا اعتراف، خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا
?️ 5 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ بعد
نومبر
حماس کا مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کی سازش کے خلاف اعلان جنگ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے سربراہ
مئی
کویت میں منشیات فروخت کرنے پر سزائے موت کا دائرہ بڑھا
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: کویت میں منشیات کی متعدد کھیپوں کے حوالے سے
جنوری
یمن میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: ینیٹ عبرانی نیوز سائٹ نے اس حوالے سے ایک خبر
دسمبر
افغان فوج کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کےصوبے پروان کی سکیورٹی فورسز کے کوآرڈینیٹر نے آج اعلان
جون
بھارت طالبان کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں؛ وجہ ؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں چین کے اثر
فروری
اسرائیل فضائی ناکہ بندی کے ڈراؤنے خواب میں
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: یمنی فوج، جو لبنان کے حزب اللہ کے بعد محور مقاومت
مئی