?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ مجھے اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے، وہ حالیہ واقعات سے بے خبر تھے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے عمران خان کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا بتایا تو انہوں نے کہا کہ اس لیے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیا۔
’عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری اجازت بغیر اس اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے، یعنی وہ میری اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائیں گے‘۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی جب کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔
علیمہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ مینوئیل کے مطابق بشری بی بی اور عمران خان کو آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات بنتی ہے لیکن صرف 30 منٹ کی ملاقات کرائی جاتی ہے تاہم ہم نے احتجاجا آج 45 منٹ تک ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بچوں سے بھی فون پر بات نہیں کروائی گئی اور نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا، حالانکہ عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے بانی کے دانتوں کا طبی معائنہ کروایا جائے۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں، مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا تو کلثوم نواز کو جیل میں نہیں ڈالا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہلیہ کو جیل میں رکھا تاکہ ان پر دباؤ ڈالا جاسکے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے واضح کیا کہ ملک میں آزادی، اتحاد، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لیے مجھے اندر رکھیں گے تو میں تیار ہوں، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کے ان حربوں سے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ جو مرضی کرلیں میں اپنے اصول سے نہیں ہٹوں گا، انہوں نے کیسسز التوا میں رکھے، ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتا ہے، سب کو پتا ہے پاکستان بدل چکا ہے، ہم مضبوط کھڑے ہیں اور ہمیں کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
فوجی ساز و سامان مین مغرب کا چین سے کوئی مقابلہ نہیں
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے تائیوان پر امریکہ اور
جولائی
انتظامات ہوگئے ہیں جلد امریکا روانہ ہوں گے: زرین غزل
?️ 14 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، کامیڈین و میزبان عمر شریف کی اہلیہ
ستمبر
پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 (section 144) میں
اکتوبر
’شیر‘ کی آخری قسط کا سنیما میں شاندار پریمیئر
?️ 3 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈراما سیریل ’شیر‘ کی آخری قسط گزشتہ روز
اکتوبر
پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم
اکتوبر
بلوچستان: اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے ’’پیپلز مینارٹی کارڈ‘‘ کے اجراء کا فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے
اکتوبر
جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہماری فوج میں 6 گنا اضافہ ہوا:یوکرینی صدر
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ روس کے ساتھ جنگ
مئی
صہیونیوں کی طرف سے 5000 افراد کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے کی اپیل
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:شدت پسند صہیونی گروہ جنہیں الہیکل گروپوں کے نام سے جانا
مئی