?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ ماہ کے 42 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کم ہو کر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا، ایک سال قبل کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مقابلے میں پاکستان نے مالی سال 2025 کے پہلے 8 ماہ میں 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے حال ہی میں کہا تھا کہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0.5 فیصد تک خسارے یا سرپلس میں ہوگا جبکہ مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.7 ارب ڈالر تھا۔
اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات نے تجارتی خسارے میں اضافہ کیا ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ متاثر ہوا ہے، مالی سال 2025 کی 8 ماہ میں درآمدات تقریباً 4 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 38 ارب 32 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ایک سال قبل 34 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔
اس عرصے کے دوران اشیا کی تجارت پر توازن 16.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ارب ڈالر تھا۔
رواں مالی سال میں برآمدات میں کوئی خاص بہتری دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ یہ ایک سال قبل کے 20 ارب ڈالر 35 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں پہلے 8 ماہ کے دوران قدرے بڑھ کر 21 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
جنوری میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر تھا، تاہم دسمبر 2024 میں 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی سرپلس بڑھ کر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے بعد سے سرپلس میں کمی آ رہی ہے۔
بینکاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب دکھائی دے رہے ہیں جس سے دیگر ذرائع سے سرمایہ کاری کا راستہ کھل سکتا ہے، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے اب بھی 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ دوست ممالک نے 14 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی ہے، رول اوور کی کل رقم کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر ایمرجنسی اجلاس کی تاریخ ملتوی؛ وجہ ؟
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: کئی سفارتکاروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی
اگست
وزارت اعلیٰ پنجاب کے شفاف الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب طلب
?️ 20 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے وزارت اعلیٰ کا انتخاب
جولائی
شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران پاکستان
اگست
وال اسٹریٹ حکومتی شٹ ڈاؤن سے کیوں خوش ہوتا ہے؟ حیران کن انکشاف
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے برعکس، تاریخی اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی
اکتوبر
انصر مجید خاں نیازی نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا
?️ 11 دسمبر 2021مکوآنہ (سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت وافرادی وسائل انصر مجید خاں نیازی
دسمبر
متحدہ عرب امارات جنگ کے جاری رہنے کا ذمہ دار
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سوڈان کے نمائندے ادریس محمد نے کہا کہ
جون
نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا، کیا حکومت انتخابات ڈی ریل کرنا چاہتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ بانی
دسمبر
7 اکتوبر کی شکست اسرائیل کو کتنی مہنگی پڑی؟:سینئر فرانسیسی سفارت کار
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: سینئر فرانسیسی سفارت کار نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر
اپریل