?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ ماہ کے 42 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کم ہو کر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا، ایک سال قبل کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مقابلے میں پاکستان نے مالی سال 2025 کے پہلے 8 ماہ میں 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے حال ہی میں کہا تھا کہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0.5 فیصد تک خسارے یا سرپلس میں ہوگا جبکہ مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.7 ارب ڈالر تھا۔
اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات نے تجارتی خسارے میں اضافہ کیا ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ متاثر ہوا ہے، مالی سال 2025 کی 8 ماہ میں درآمدات تقریباً 4 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 38 ارب 32 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ایک سال قبل 34 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔
اس عرصے کے دوران اشیا کی تجارت پر توازن 16.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ارب ڈالر تھا۔
رواں مالی سال میں برآمدات میں کوئی خاص بہتری دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ یہ ایک سال قبل کے 20 ارب ڈالر 35 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں پہلے 8 ماہ کے دوران قدرے بڑھ کر 21 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
جنوری میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر تھا، تاہم دسمبر 2024 میں 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی سرپلس بڑھ کر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے بعد سے سرپلس میں کمی آ رہی ہے۔
بینکاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب دکھائی دے رہے ہیں جس سے دیگر ذرائع سے سرمایہ کاری کا راستہ کھل سکتا ہے، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے اب بھی 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ دوست ممالک نے 14 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی ہے، رول اوور کی کل رقم کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
کترینہ کیف جلد ہی اپنے کام پر واپسی کریں گی
?️ 25 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ
جنوری
دمشق میں بم دھماکہ
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے
مارچ
مغربی کنارے پر صیہونی جارحیت جاری؛ طولکرم میں فلسطینی بچہ شہید
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی قابض افواج نے مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ کارروائیوں کا
فروری
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ
اپریل
عراقی تجزیہ کار کا مزاحمتی تحریک کی طاقت کے بارے میں اہم بیان
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے بدھ کے روز کہا کہ
جولائی
قابض آبادکار آگ سے نہ کھیلیں:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض آباد کاروں کو خبردار کیا ہے
اپریل
غزہ کے بچوں میں غذائی قلت کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں بچوں کی نازک صورتحال پر اپنی نئی رپورٹ میں
مارچ
چینی ہیکرز نے امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کی دراندازی
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سی ان ان نے پالو آلٹو کے حوالے سے بتایا
دسمبر