یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی

مایوسی

?️

سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح صنعا کےاسٹیڈیم جو ایک عوامی جگہ ہے، پر بمباری کی اور دعویٰ کیا کہ یہ یمنی جنگجوؤں کے لیے بیلسٹک میزائل اور ڈرون ڈپو کی جگہ ہے جو کہ جارحین کی مایوسی اور ناکامی کی علامت ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں عرب امریکی اتحاد نے یمن پر جارحیت کرتے ہوئے یمن کے تمام انفراسٹرکچر، اسپتالوں، اسکولوں، تربیتی مراکز اور سڑکوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا، تاہم صنعا اسٹیڈیم جو کھیلوں کا مقام ہے ،پرجمعے کے روز ہونے والی بمباری نےظاہر کیا یمن میں ناکام اور مایوس جارح ہر جگہ سے کھلے عام شہری مقامات پر بمباری کرنے لگے ہیں۔

خبری ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کےاتحادی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ جمعے کو صنعا کے الثورہ اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ شہر کے جنوب میں الزبیری اسٹریٹ پر تین بار بمباری کی اور اسے نقصان پہنچایا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے،واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے اس دعوے کے کہ صنعاکے الثورہ اسٹیڈیم میں ہتھیار موجود ہیں اور اسی بہانے سےیمنی دارالحکومت کی کھیلوں کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، فوراً بعد صنعا کے حکام نے سعودی میڈیا سے کہا کہ وہ سعودیوں کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں آئیں۔

یمن کے وزیر اطلاعات نصرالدین عامر نے جمعے کی صبح صنعاء اسٹیڈیم پر سعودی اتحاد کے حملے کے فوراً بعد تمام سعودی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ الثورہ اسٹیڈیم میں آکر ہتھیاروں کی موجودگی کو ثابت کریں۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت مجرموں کے خلاف کاروائی کرے: صنم جنگ

?️ 29 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے کہا

شہباز شریف کے علاج کے متعلق شہباز گل کا بیان سامنے آگیا

?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز گِل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران قائدِ

سعودی عرب میں متعدد بحرینی فوجی ہلاک!!!

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی

اقوام متحدہ نے یمن کے شہر صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  سیکرٹری جنرل نے متناسب، امتیاز اور احتیاط کے اصولوں کے

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف، مریم نواز ہوں گے، شیر افضل مروت

?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر

صیہونیوں کے ساتھ شام کا مکروہ معاہدہ؛ کیا جولانی اسرائیل کے سرپرست بنیں گے؟

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی تجزیہ نگار نے گولانی کے صیہونیوں کے ساتھ

غزہ جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ اور اسرائیل کی نئی چالیں دوحہ مذاکرات ناکام؟

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے تازہ مذاکرات، جو دو ہفتے سے

جماعت اسلامی کے رہنما دوحہ میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے

?️ 26 نومبر 2021 سچ خبریں:  اسلام آباد شہر میں جماعت اسلامی کے تعلقات عامہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے