یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش

یمن مذاکرات

🗓️

سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن میں عمان کے رویہ اور اس کارروائی سے سعودی عرب کی ناراضگی کا ذکر کیا ہے۔

انٹیلی جنس آن لائن ویب سائٹ نے عمان کے شاہی دفتر کے سربراہ محمد النعمانی یمن مذاکرات میں ثالثی کی لائن میں داخل ہو گئے کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا انہوں نے مذاکرات میں عمان کے اہم رویہ پر تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ کس طرح یہ رویہ سعودی عرب کی شدید ناراضگی کا باعث بن رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق یمن میں تنازع آٹھویں سال میں داخل ہونے کے بعد مسقط ایک اہم ثالث کے طور پر اپنا کردار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جس نے سعودی عرب کو ناراض کر دیا ہے۔ کیونکہ وہ خود اس عمل کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔

عمان کے شاہی دفتر کے سربراہ محمد النعمانی نے انصاراللہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے لیے انٹیلی جنس افسران کا ایک وفد 10 جنوری کو صنعاء بھیجا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ النعمانی مرکزی ثالث بنے رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ویب سائٹ نے کہا کہ مسقط کے اقدامات نے ریاض کو اس حد تک پریشان کر دیا ہے کہ اس ماہ اس نے انصار اللہ کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کر لیا ہے۔

انٹیلی جنس آن لائن نے زور دیا کہ اگرچہ عمان اور سعودی عرب عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے افتتاح کے بعد سے قریب تر ہو گئے ہیں لیکن یمن کے معاملے کے انچارج سعودی عرب کے سفارت کاروں کو شکایت ہے کہ ثالثی کے بجائے عمان غیر سرکاری طور پر یمن میں انصار اللہ کی حمایت کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں موساد کے سات جاسوسوں کی گرفتاری

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں: دنیا کے 28 ممالک میں موساد کے جاسوسی نیٹ ورک

فزکس کا نوبیل انعام امریکی و کینیڈین سائنس دانوں کے نام

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس

آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

🗓️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ

برطانیہ میں غیر معمولی ہڑتالیں

🗓️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا صورتحال کو مزید مشکل بنا دے گا:بریل

🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے اس بات پر

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے رقص کی ویڈیو جاری

🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جب غزہ میں جنگ اپنے عروج پر ہے اور

عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو انتخابات کا پُرامن انعقاد کیسے ممکن ہوگا؟ الیکشن کمیشن

🗓️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سیکریٹری داخلہ کو

سود کے نجی کاروبار کی ممانعت کا بل پنجاب اسمبلی میں منظور

🗓️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے