?️
سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سعودی عرب کے اندرتک ہونے والے میزائل حملے بہت سی مساوات کو تبدیل کر دیں گے۔
عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں یمن کے شمالی شہروں پر سعودی فضائی حملوں میں اضافے اور یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کے وعدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جواب سعودی عرب کو دیا جائے گا جو بہت ہی شدید ہوگا ،یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ یمن آنے والے دنوں میں انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔
وہ لکھتے ہیں کہ بہت سے لوگوں نے مأرب میں حملوں اور شدید جھڑپوں میں اضافے کو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی تیز رفتار پیش قدمی سے جوڑا ہے خاص طور پر جب کہ انصار اللہ فورسز مأرب شہر کے مرکز پر کنٹرول حاصل کرنے کے راستے پر ہیں، عطوان نے لکھاکہ ایک معتبر یمنی ذریعے نے ہمیں بتایا کہ حالیہ دنوں میں سعودی اتحاد کی طرف سے فضائی حملوں میں اضافہ مأرب اور یمن کے مغربی ساحل پر اپنے اتحادیوں کی شکست کے بعد انتشار اور مایوسی کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ الحدیدہ اور یمن کے مغربی ساحل پر کنٹرول کا مطلب بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں اہم سمندری تجارتی لائنوں کو کنٹرول کرنا اور عدن شہر پر حملہ اور غلبہ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹانا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا پی ٹی آئی کے کئی دھڑے ہو چکے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے
جولائی
شام کے صوبے الحسکہ کی جیل میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شہر
فروری
ٹرمپ کی جیت پر یورپی حکام کا ردعمل
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات اور بڑھتے
نومبر
72 فیصد صہیونی غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے خواہاں
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 72 فیصد
دسمبر
25% تارکین وطن امریکی شہریت کی منسوخی کے خواہاں
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم
جون
صیہونی حکومت نے کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر نے چند منٹ قبل اعلان کیا کہ صیہونی
نومبر
فرانس روس کی جیت نہیں چاہتا: پیرس
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ کلیمنٹ بون نے کہا کہ پیرس
مئی
نوازشریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ ایاز صادق
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے
جولائی