?️
سچ خبریں:متعدد عالمی تنظیموں نے یمن میں بے مثال بھوک اور انسانی بحران کا انبتاہ دیا ہے۔
یمنی جنگ کے آٹھویں سال مکمل ہونے کے موقع پر تین بین الاقوامی تنظیموں نے اس ملک میں بھوک کے شدید بحران اور غذائی امداد کی فوری ضرورت کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسف کی تیار کردہہ رپورٹ میں آیا ہے کہ یمن میں 17.4 ملین افراد کو خوراک کی فوری ضرورت ہے نیزیہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2022 کے آخر تک اس ملک کی صورتحال پہلے سے بھی بدتر ہو جائے گی اور ایسے لوگوں کی تعداد 19 ملین تک پہنچ جائے گی جو اپنی کم از کم خوراک کی ضروریات پوری نہیں کر پاتے۔
ایجنسیوں نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا کہ مزید 1.6 ملین افراد خوراک کے بحران میں داخل ہوں گے، جس سے 2022 کے آخر تک یہ تعداد 7.3 ملین تک پہنچ جائے گی،ان بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ میں ایک اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائیت کی کمی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 22 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جس سے ان کی بقا کو خطرہ ہے، دریں اثنا، یمن میں تقریباً 1.3 ملین حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین ہیں جو شدید غذائی قلت کا شکار ہیں،،یمن میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسانی امور ڈیوڈ گرسلے نے ایک بیان میں کہا کہ جلد سے جلد انسانی بنیادوں پر کارروائی کی جانی چاہیے اور لاکھوں لوگوں کو متحرک کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف ٹرمپ کی سازش پر عرب اسلامی اداروں کا شدید ردعمل
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لوگوں کو بے
جنوری
طوفان الاقصی کے 230ویں دن غزہ میں کیا ہوا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں طوفان الاقصی کی جنگ کے 230ویں دن مزاحمتی
مئی
جنرل سلیمانی کو روسی افسر کا حیرت انگیز تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کو شام میں سازوسامان کی کمی کا سامنا
جنوری
دنیا کی سب سے بڑی جیل
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان
اگست
امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے
ستمبر
شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ
مئی
200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے، سعد رفیق
?️ 9 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر
جون
ترک صدر کا خواتین کے تحفظ کے لیئے بنائے گئے قوانین کے خلاف اہم اعلان، ملک بھر میں خواتین نے احتجاج شروع کردیا
?️ 21 مارچ 2021استنبول (سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوان نے خواتین کے تحفظ
مارچ