🗓️
سچ خبریں:سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح یمنی دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے سمیت متعدد علاقوں پر بمباری شروع کر دی۔
واس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے منگل کی صبح یمنی دارالحکومت صنعا کے علاقوں پر بمباری شروع کی جبکہ سعودی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یمنی دارالحکومت میں کیے جانے والے حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد سعودی اتحادکی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی ذرائع نے یمن کے مختلف علاقوں میں ریاض کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے جاری رہنے کی اطلاع دی تھی، ذرائع نے بتایا کہ صوبہ تعز کے علاقے البرح، صوبہ صعدہ میں باقم، صوبہ حجہ کے علاقے حرض اور صوبہ مأرب کے علاقے صرواح اور الجوبہ پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حملے صوبہ مأرب میں کیے گئے جس کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے الجوبہ کے علاقے کو چھ اور صرواح کے علاقے کو چار بار نشانہ بنایا گیا، دوسری جانب ایک یمنی ذریعے نے یمن کے الحدیدہ میں جارحیت پسندوں اور ان سے وابستہ عناصر کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے خطے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل تقریبا چھ سال سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت شروع کر رکھی ہے تاکہ یمن کے معزول مفرور صدر عبد المنصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لایا جا سکے، تاہم یمن کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کے باوجود بھی سعودی حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کے ڈھانچے کو تاحال حتمی شکل نہ دے سکیں
🗓️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کے ڈھانچے
فروری
شام کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی اپنے مؤقف سے پسپائی
🗓️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان جنہوں نے منگل کے روز ایک نیوز
ستمبر
تعطل کے شکار جائزوں کے بعد حکومت کی نظریں آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام پر
🗓️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف کا نیا بیل آؤٹ پروگرام ناگزیر
جون
ایران نے فلسطینیوں کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے غزہ نامی ڈرون کی رونمائی کردی
🗓️ 22 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی
مئی
کیا روس بشار الاسد کو الجولانی حکومت کے حوالے کر دے گا؟
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ روس
مارچ
آذربائیجان اسرائیل کا ایک دوست ملک ہے:صیہونی سربراہ
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سربراہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت پہنچنے پر
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات ایک بھونڈے مذاق اور فوجی مشق کے سوا کچھ نہیں
🗓️ 18 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج
ستمبر
پاکستان چین حالیہ معاہدوں سے سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہو گا، انوار الحق کاکڑ
🗓️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
اکتوبر