?️
سچ خبریں:یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اس ملک کے دارالحکومت ابوظہبی پر اس قدر میزائل مارے کہ پورا شہر لرز اٹھا۔
یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے دار الحکومت ابوظہبی پر میزائل داغے جس کے سلسلہ میں یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بیس ڈرون طیاروں نے حصہ لیا جبکہ دس بیلیسٹک میزائل بھی ابوظہبی کے اسٹریٹیجک حصے میں برسائے گئے۔
غیرملکی میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے جوابی حملے میں تین افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے اندر ایک بڑی کارروائی انجام دی گئی ہے جس میں خاصانقصان پہنچایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس فوجی کارروائی کی تفصیلات کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔
دوسری جانب اماراتی ذرائع نے کہا ہے کہ ابوظہبی کے علاقے المصفح میں تین آئیل ٹینکروں میں دھماکہ ہوا جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی ہے – ان میں سے ایک دھماکہ ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے میں ہوا ہے – یمنی فوج کی اس کارروائی کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات نے یمن پر اپنی جارحیت بند نہ کی تو اور زیادہ سخت اور دردناک حملے کئے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
چین چاند کی ملکیت کا ارادہ رکھتا ہے: ناسا کا دعویٰ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے دعویٰ کیا کہ چین چاند
جولائی
عوام مجھے لانا چاہتے ہیں تو مافیا اور فوج کیسے باہر کرسکتی ہے، عمران خان
?️ 4 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت
اپریل
حماس جامع جنگ بندی کی تجویز کا حامی
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور دیا
دسمبر
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نفرت انگیز کیوں ہیں؟
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق اہم سوال یہ ہے کہ امریکی عوام
مئی
فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن سے معذرت خواہی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کے خلاف نازیبا الفاظ
نومبر
صیہونی وزیراعظم کی فلسطینیوں کو گولی مارنے کی اجازت
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نے اس حکومت کے فوجیوں کو فلسطینی عوام کو
جولائی
غزہ کی یہ حالت کیوں ہے؟عالمی چرچ کونسل کی زبانی
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: عالمی چرچ کونسل نے غزہ میں امن کی بحالی اور
جون