🗓️
سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد کاروں نے گزشتہ ہفتہ کی شب کو تل ابیب کے مضافات میں واقع العاد علاقے کے داخلی دروازے پر فلسطینیوں کے حملوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اخبار کے مطابق انہوں نے اسرائیلی پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ساتھ ہی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے، صیہونی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جب انہوں نے سڑک کو بلاک کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تین آبادکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب صیہونیوں نے گزشتہ رات رعنانا قصبے میں تل ابیب حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے گھر کے سامنے جمع ہو کر ان کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے بینیٹ حکومت کو نااہل اور آباد کاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ناکام قرار دیا نیز ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناء اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی گزشتہ رات مظاہروں کو بھڑکاتے ہوئے بینیٹ کی کابینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اسرائیلیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔
نیتن یاہو نے کچھ مزاحمتی شخصیات جیسے کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر احمد الجابری اور جہاد اسلامی کے ایک ممتاز کمانڈر ابو العطا کو قتل کرنے کے اپنے احکامات کو یاد کرتے ہوئے واضح طور پر مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی پالیسی کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان
🗓️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین
جون
نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں: لائبرمین
🗓️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیل کی صیہونی جماعت ہانا ما کے سربراہ ایویگڈور لیبرمین
جولائی
النصرہ فرنٹ کا ادلب میں ڈی ایسکلیشن علاقوں پر 42 بار حملہ
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے
ستمبر
الاقصیٰ طوفان حملہ آوروں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ روز اس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح
اکتوبر
افغانستان میں زلزلہ؛26 افراد جاں بحق
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ بادغیس میں5.3رکٹر کا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ
جنوری
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلئے مہم ختم، انتخابات کل ہوں گے
🗓️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر
اپریل
ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی تلاش میں ہیں:جرمن چانسلر
🗓️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اپنے ایک خطاب میں دعویٰ کیا کہ
نومبر
اوباما بھی کورونا سے نہیں بچ سکے
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: اوباما نے ٹویٹر پر عربی 21 کے حوالے سے لکھا
مارچ