سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کی عارضی جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں کہا کہ صنعا جارحیت کے سامنے خاموش نہیں بیٹھے گا۔
یمن میں 4 اپریل سے دو ماہ کی عارضی جنگ بندی نافذ ہے لیکن سعودی اتحاد اب تک تقریباً 6000 مرتبہ اس کی خلاف ورزی کر چکا ہے،العہد کے ساتھ ایک انٹرویو میں انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی القحوم نے خبردار کیا ہے کہ یمنی فورسز جنگ بندی کی اس خلاف ورزی پر خاموش نہیں بیٹھیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج کے پاس سعودی جارحیت کے جواب میں کہنے کو بہت کچھ ہے، یمنی فورسز کے تیار کردہ اسٹریٹجک ہتھیار جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں استعمال ہوسکتے ہیں،القحوم نے کہا کہ سعودی اتحاد نے شروع سے ہی جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی، جنگ بندی انسانی صورتحال اور قیدیوں کے معاملے پر مبنی تھی لیکن سعودی عرب جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صنعاء شروع سے جنگ بندی کی شرائط پر کاربند ہے اور اس نے کبھی اس کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سعودی عرب ہے جو جنگ بندی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے لہذا یہ اس ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسی کے ذمہ ہے نیز ہمارا صبر بھی زیادہ دن باقی رہنے والا نہیں۔