🗓️
سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پیس نے اطلاع دی ہے کہ فروری 2022 میں ملک میں روسی فوجی آپریشن کے بعد سے یوکرین نے اپنے دسیوں ہزار فوجیوں کو کھو دیا ہے لیکن کیف اس بات کی تردید کرتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یوکرین کی نائب وزیر اعظم ارینا ورشچوک نے اس اشاعت کے ساتھ انٹرویو میں اپنے ملک میں دسیوں ہزار ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے، یوکرین کی فوج میں فوجیوں کی کمی کے مسئلے کی تردید کی۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو فنانشل ٹائمز میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس ملک کو مغرب کی جانب سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی میں اضافے کے باوجود یوکرین کی مسلح افواج کو تمام محاذوں پر بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے نشاندہی کی ہے کہ یوکرین کو باخموت شہر کی لڑائی میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور یوکرین کی بعض افواج نے اس شہر سے پسپائی کو زیادہ مناسب سمجھا ہے۔ چند روز قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا تھا کہ ان کی رائے میں یوکرین کا اس شہر سے انخلاء کوئی آپریشنل یا اسٹریٹجک ناکامی نہیں ہے۔
یوروپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے نومبر کے آخر میں ایک متنازع تقریر میں اعتراف کیا تھا جسے بعد میں ان کے زیر کمان کمیشن نے چھپا لیا تھا کہ فروری 2022 میں یوکرین میں تنازع کے آغاز کے بعد سے، 100,000 یوکرینی جنگ میں فوجی مارے گئے ہیں۔ ان کی تقریر کے تحریری اور ویڈیو ورژن جو جاری کیے گئے تھے، وہ حصہ جہاں انہوں نے یوکرین میں ہلاکتوں کی تعداد کا ذکر کیا تھا ہٹا دیا گیا تھا۔ یورپی کمیشن کے نائب ترجمان ڈانا سپننٹ نے بعد میں وضاحت کی کہ یہ تخمینہ بیرونی ذرائع کے ڈیٹا پر مبنی تھا ۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کی ایک شرط کو مسترد کیا
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے سعودی عرب میں یورینیم
جون
ایرانی صدر قطر کے دورے پر
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی
فروری
صہیونی فوج میں ایران پر حملے کے غیر متوقع نتائج کا خوف وہراس
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ قابض حکومت کی فوج ممکنہ
دسمبر
بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ
🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول
جولائی
تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ؛ شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف
🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:شامی رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز خطے کے تین عرب
اگست
برطانیہ صیہونی انتہاپسند وزراء کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟
🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی
اکتوبر
امریکی سفارت کاروں کو اولمپکس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا:چین
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی
دسمبر
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی
دسمبر